کمپوسٹ (گوبر اور پتوں کی گلی سڑی کھاد )

Posted on at


کمپوسٹ (گوبر اور پتوں کی گلی سڑی کھاد ) کمپوسٹ قدرتی کھاد جو کہ ہماری فصلوں کے لئے بہت مفید ہے۔ اور کیمیکل کھادوں کی ضرورت کو انتہائی کم کردیتی ہے۔ اس سے زمین نرم رہتی ہے جس کی وجہ سے زمین نمی کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھ کر پانی اور کھاد دونوں کی بچت کرتی ہے کمپوسٹ بنانے کا طریقہ ( اس سے ہر بھائ کو اؐختلاف ہو سکتا 
گوبر اود خشک پتے راکھ تنکے سبزیوں کے چھلکے ہر چیز کے ان سب ایک ڈہیر کی شکل میں مکس اورمقدار میں پانی ڈالیں جو کہ نمی کو برکرار رکہے۔ اس ڈہیر کو کالے شاپر کے ساتھ ڈہانپ دیں تا کہ گرم رہے اور توڑ پہوڑ کا عمل تیز ہو جاؑ ے ۔ پہر اس پر سفید شاپر ڈال کر ہوا بند کر دیں ۔ ہر دس دن بعد شاپر اتار کر اس کو پلٹیں تا کہ اچہی طرح گل جاؑ ے کوئ چیز باقی نہ رہے جو کسی جڑی بوٹی کے اگاو کس سبب ننے اور فصل میں بیماریاں پھیلنے کی وجہ بنے ۔ اےک ماہ بعد شاپر اتار دیں اور اس کو ہوا لگنے دیں تا کہ ٹھنڈی ہو جائے ۔ پہر اس کو اپنی کہیت میں یکسا ں طور پر مکس کر کے پانی دیں ۔ 


          احتیاط :


 کھاد اچھی طرح گلی سڑی ہو ۔


ہڈیاں پتھر اور نہ گلنے والی چیزیں شامل نہ کریں


کھا د ڈالیں کے فوراً بعد فصل کاشت کرنے سے پرہیز کریں کم از کم ایک ماہ کا وقت دیں تا کہ ٹھنڈی ہو جائے



 وقفہ دینے سے جو جڑی بوٹیاں اگ آئیں گی ان کو تلف کرنا آسان ہو گا جن کا فوراً فصل کاشت کرنے سے اگنے کا اندیشہ ہو گا


نوٹ: سبزیوں میں اےک ایکڑ میں 8 سے 10 ٹرالیاں ڈالیں ۔ بڑی فصلوں میں 3 سے 4 ۔ فی ٹرالی قیمت تقریباً دو ہزار روپے ہے ۔ کمپوسٹ مرغیوں ، خرگوش گھوڑوں کے فضلے سے بھی بن سکتی ہے۔ خرگوش کی کمپوسٹ 4 ٹرالی کافی ہیں سبزیوں کے لئے کیونکہ زیادہ طاقتور ہوتی ہے مرغیوں کی 5 سی 6 کافی ہیں ۔ ایک ٹرک میں تقریباً 4 ٹرالیاں 14 فٹ والی بن جاتی ہیں جن کی قیمت انداز ً 20000 روپے ہے ۔ 
کمپوسٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کے لےُ جانوروں کا پیشاب یا یوریا کھا د فی ٹرالی 5 کلو ڈالیں ۔


 



About the author

160