الطاف

Posted on at


لطاف 10 روز سے کمرے میں بند، اندر سے بو اور چیخوں کی آوازیں آ رہی ہیں: سینئر صحافیوں کا انکشاف

 

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی وجاہت علی خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز ہے، کئی دن سے کمرے سے باہر نہیں آئے۔ محمد انور اور متحدہ کے لندن آفس کے لوگ مصطفی کمال کو منانے کے لئے دبئی بھی گئے تھے۔ لندن میں خبریں گرم ہیں کہ ندیم نصرت اور محمد انور کے مابین اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ ندیم نصرت پاکستان کے معاملات چلانا چاہتے ہیں جبکہ انور مخالفت کررہے ہیں۔
اصل میں جب 2005، میں الطاف حسین انڈیا گئے تب بھی وہاں بیان دیا تھا کہ پاکستان کی تقسیم ہی غلط تھی۔ تب کی حکومت نے کیوں سٹینڈ نہ لیا؟ اگر سپاہ صحابہ یا لشکر جھنگوی پر پابندی لگی تو متحدہ پر اس بات کی پابندی لگائی جاسکتی تھی کہ ان کے ”را“ سے تعلقات سمیت دیگر الزامات ہیں۔ زبانی جمع خرچ سے قوم کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ اخبار روزنامہ خبریں کے مطابق الطاف حسین کی پارٹی کی ایم این اے پچھلے ہفتے لندن آئیں، انہوں نے رشتہ دار کو کچھ باتیں بتائیں جو اس نے مجھ سے شیئر کیں کہ الطاف اپنے کمرے سے نہیں نکلتے، کمرے سے مختلف چیزوں کی بو آتی ہے اور چیخوں کی آوازیں بھی آ رہی ہیں۔ ان کے اپنے لوگوں کو احکامات لینے بارے دقت کا سامنا ہے۔ میڈیا یا دوسرے لوگوں کو بھی گائیڈ کوئی نہیں کرتا۔ ایک نرس دن رات الطاف حسین کی تیمار داری کرتی ہے۔ رضا ہارون اور ان کی بیوی بشریٰ بھی ناراض ہیں جو لندن آئے ہوئے ہیں۔ وہ بھی خبریں وغیرہ دے دیتے ہیں۔ آفاق احمد کے لوگ بھی لندن موجود ہیں۔ ری ہیبلی ٹیشن یا ”را“ سے تعلقات بارے باتوں، چیزوں بارے پاکستانی گورنمنٹ کو سٹینڈ لینا ہوگا۔
وجاہت علی خان نے مزید کہا کہ برٹش گورنمنٹ تو اپنا کام لے رہی ہے، ان کو تو الطاف سے کوئی تکلیف نہیں ہے۔ اخبار کے مطابق ”متحدہ“ قائد کی صحت قطعی طور پر تسلی بخش نہیں ہے اور وہ گزشتہ دو ہفتے سے اپنے گھر کے کمرے میں مقید ہیں، پچھلے ہفتے ”ایم کیو ایم“ کی ایک رکن قومی اسمبلی جو وزٹ پر لندن پہنچی تھیں نے لندن مقیم اپنے بعض عزیزوں کو بتایا کہ ’قائد‘ کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور ان کے معالجین سخت تشویش کا اظہار کررہے ہیں اس خاتون ایم این اے نے یہ بھی بتایا کہ میں قائد سے ملنے ان کے گھر گئی تو ان کے کمرے سے دواﺅں اور ملے جلے مشروبات کی سخت اور ناقابل برداشت باس آرہی تھی، ان کے مطابق ’متحدہ‘ کے لندن میں موجود افراد بھی تذبذب کا شکار ہیں کہ کیا کریں اور کس سے احکامات لیں۔
دوسری جانب سینئر صحافی شمع جونیجو نے بھی انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طبیعت کافی خراب ہے جس کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے وہ کمرے سے باہر نہیں آئے اور ان کے کمرے سے چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کو نروس بریک ڈاﺅن ہوا ہے۔ میڈیا پر چلنے والی خبریں درست ہیں۔ الطاف حسین کی طبیعت سخت ناساز ہے۔ وہ بار بار آوازیں لگا لگا کر کہہ رہے ہیں کہ میری کراچی میں رابطہ کمیٹی سے بات کرائی جائے مگر ڈاکٹر انہیں کہہ رہے ہیں کہ آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں ، فی الحال آپ کو آرام کی ضرورت ہے۔



About the author

160