دنیا کے دوسرے بڑے روسی کارگو جہاز

Posted on at


دنیا کے دوسرے بڑے روسی کارگو جہاز کی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر لینڈنگ فیول لیکر ٹیک آف کر گیا

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) روس کے 175 ٹن وزنی دنیا کے دوسرے بڑے کارگو جہاز نے فیول لینے کیلئے گزشتہ روز سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کارگو کا جہاز AN-124 ڈھاکہ سے یوکرائن جاتے ہوئے فیول لینے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اترا اور فیول لے کر اپنی منزل پر روانہ ہو گیا۔ اس دیوہیکل جہاز کا اپنا وزن 175ٹن ہے اور اس میں 220 ٹن کارگو لے جانے کی گنجائش ہے۔ اس جہاز کے 24 ٹائر ہیں۔ چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈئر احتشام نے بتایا کہ طیارہ اتوار کی صبح ساڑھے 8 بجے آیا تھا اور فیول لیکر 11 بجے ٹیک آف کر گیا۔



About the author

160