سیاست میں سمجھوتہ ہوسکتا ہے

Posted on at


سیاست میں سمجھوتہ ہوسکتا ہے مگر قانون میں نہیں، دیکھتے ہیں حکومت مشرف کو کیسے واپس لاتی ہے : سینیٹر رحمان ملک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سیاست میں سمجھوتہ ہوسکتا ہے مگر قانون میں سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،اب دیکھنا ہے کہ حکومت مشرف کو کس طرح ملک میں واپس لائے گی،سیاسی طور پر یا قانونی طور پر۔روٹی،کپڑا اور مکان عوام کا نعرہ ہے،23مارچ کے موقع پر ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ سیاست میں سمجھوتہ ہوسکتا ہے مگر قانون میں سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،اب دیکھنا ہے کہ حکومت پرویز مشرف کو سیاسی یا قانونی طور پرملک میں واپس لاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پرویز مشرف خود وطن واپس نہیں آتے تو ان کو مقدمات کی پیروی کیلئے حکومت انٹرپول کے ذریعے ملک میں واپس لاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ پی آئی اے کی نجکاری کا بل نہیں لارہی ہے،ہم پی آئی اے کی نجکاری کے حق میں نہیں ہیں اور نہ ہی کسی ملازم کو فارغ کرنے کی اجازت دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روٹی،کپڑا اور مکان عوام کا نعرہ ہے جو پی پی پی نے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ23مارچ کو ہر پاکستانی کو چاہئے کہ اس دن وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرے۔



About the author

160