پاکستان کی خوبصورت اداکارائیں

Posted on at


پاکستان کی خوبصورت اداکارائیں اور ان کی “ حقیقی “ عمر

کہتے ہیں کہ کبھی عورت سے اس کی عمر اور مرد سے اس کی تنخواہ کے بارے میں نہیں پوچھنا چاہیے کیونکہ یہ بدتہذیبی کہلاتی ہیں- لیکن اگر ہم بات کریں پاکستان کی چند خوبصورت اور پرکشش اداکاراؤں کی تو کم ہی کوئی ان کی “ حقیقی “ عمر سے واقف ہوتا ہے- یقیناً ہمارے لیے یہ جاننا تعجب کی بات ہوگی کہ ہم جس خوبصورت فنکارہ کو ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں اس کی عمر کیا ہے؟ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو پاکستان کی چند خوبصورت ترین اور مقبول فنکاراؤں کی تاریخ پیدائش بتائیں گے جو کہ وکی پیڈیا سے حاصل کی گئی ہیں-

متعدد ٹی وی سیریلز میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھانے والی اور انہیں کامیاب بنانے والی صبا قمر کی تاریخِ پیدائش 5 اپریل 1984 ہے یعنی اس وقت ان کی عمر 31 سال ہے-

کیا آپ یقین کریں گے کہ پرکشش فنکارہ ماہ نور بلوچ اس وقت 45 سال سے زائد عمر کی ہوچکی ہیں؟ جی ہاں آپ مانے یا نہ مانے لیکن یہ حقیقت ہے- ماہ نور بلوچ کی تاریخِ پیدائش 14 جولائی 1970 ہے-

پاکستانی ماڈل و فنکارہ مہوش حیات کی تاریخِ پیدائش 6 جنوری 1983 ہے اور یوں اب ان کی عمر 33 سال کو پہنچ چکی ہے- مہوش حیات اب تک پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کو متعدد کامیاب ڈرامے دے چکی ہیں-

ہمسفر نامی ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی ماہرہ خان دیکھتے ہی دیکھتے بالی ووڈ تک جا پہنچی ہیں- اس خوبصورت فنکارہ کی تاریخِ پدائش 21 دسمبر 1982 ہے اور اس وقت ان کی عمر 33 سال ہے-

عینی جعفری نے اپنے کیریر کا آغاز بطورِ ماڈل 2010 میں کیا اور اس کے بعد کئی ڈراموں میں اداکاری بھی کی- عینی کا شمار بھی پاکستانی مقبول ترین فنکاراؤں میں ہوتا ہے- عینی جعفری کی تاریخِ پیدائش 9 جون 1981 ہے اور یوں اس وقت ان کی عمر 34 سال ہے-

سوہا علی ابڑو پاکستان کی ایک مقبول ترین فنکارہ اور ماڈل ہیں اور اب تک کئی کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں- وکی پیڈیا کے مطابق سوہا علی ابڑو کی تاریخِ پیدائش 13 مئی 1994 ہے اور اس وقت ان کی عمر 21 سال ہے -

ارج فاطمہ کا شمار بھی پاکستان کی مقبول ترین فنکاراؤں میں کیا جاتا ہے- ارج امریکہ میں پیدا ہوئیں لیکن بعد میں پاکستان منتقل ہوگئیں اور یہاں انہوں نے بطور کیریر اداکاری کا انتخاب کیا- ارج کی تاریخ پیدائش 7 نومبر 1989 ہے اور یوں اس وقت ان کی عمر 26 سال ہے-

خوبصورت ماریہ واسطی پاکستان ٹیلی ویژن کا ایک جانا مانا نام ہے اور ان کا شمار پاکستان کی قابل ترین فنکاراؤں میں کیا جاتا ہے- 14 اگست 1980 کو پیدا ہونے والی ماریہ واسطی اس وقت 35 سال سے زائد عمر کی ہیں-

عائشہ خان کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی- عائشہ خان کی تاریخِ پیدائش 27 ستمبر 1982 ہے جبکہ ان کی عمر 33 سال ہوچکی ہے

عائشہ عمر بھی پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت فنکاراؤں میں سے ایک ہیں اب تک کئی کامیاب اور مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں- عائشہ عمر 12 اکتوبر 1981 کو پیدا ہوئیں اور اس وقت ان کی عمر 34 سال ہے-



About the author

160