وزیراعظم نے نئے آرمی چیف کیلئے کوششیں شروع کردیں

Posted on at


وزیراعظم نے نئے آرمی چیف کیلئے کوششیں شروع کردیں، خفیہ ملاقاتیں عدلیہ کی سابق سرکردہ شخصیت کے قریبی رشتہ دار کا نام فائنل



لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد نئے آرمی چیف کیلئے غوروفکر کررہے ہیں۔ اخبار روزنامہ خبریں کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے آرمی چیف کیلئے عدلیہ کی سابق سرکردہ شخصیت کے قریبی رشتہ دار کا نام فائنل جبکہ اس سے خفیہ ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔ حکومت اور مقتدر حلقوں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے پیش اس امر کا امکان کافی حد تک موجود ہے کہ اکتوبر 1999ءوالی تاریخ دہرائی جائے تاہم دونوں حلقے ایک دوسرے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اخبار کے مطابق وزیراعظم تمام تر کوششوں کے باوجود ابھی تک کسی قسم کا خطرہ مول لینے کو تیار دکھائی نہیں دے رہے۔



About the author

160