پاکستان سے چوری شدہ فن پارہ امریکہ نے واپس کردیا

Posted on at


پاکستان سے چوری شدہ فن پارہ امریکہ نے واپس کردیا

گزشتہ روز امریکی حکام نے پاکستان کے شہر سوات سے چرایا جانے والا ایک نادر اور تاریخی فن پارہ پاکستانی حکومت کو واپس کردیا ہے- یہ فن پارہ 80 کی دہائی میں پاکستان سے چرا کر امریکہ اسمگل کر دیا گیا تھا-

یہ قدیم نمونہ ایک نوادارات کے جاپانی تاجر نے ٹوکیو سے امریکہ منتقل کرنا کا کام کیا تھا تاہم گزشتہ ماہ امریکہ نے اس نمونے کی اپنے ہاں موجودگی کا اعتراف کرلیا-

اس فن پارے کا تعلق دوسری صدی سے ہے اور اس پر گوتم بدھ کے پیروں کے نشانات کے علاوہ چند مذہبی علامات بھی موجود ہیں-

یہ فن پارہ نیلام کیا جانے والا تھا کہ نیویارک کے حکام نے یہ نیلامی روک کر اسے پاکستانی سفارتخانے کے نائب صدر رضوان شیخ کے حوالے کر دیا-

امید ظاہر کی جارہی تھی کہ نیلامی میں یہ فن پارہ دس لاکھ ڈالر تک فروخت ہوسکے گا-

رضوان شیخ کے مطابق یہ فن پارہ پاکستان کی ثقافتی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے تاہم فی ابھی اس فن پارے کو نیویارک میں ہی رکھا جائے گا-

جاپانی تاجر کو اس فن پارے چرانے پر پانچ ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے علاوہ جیل میں سزا بھی کاٹنی پڑی-



About the author

160