ایک کھلونا جو اکثر گھروں میں پایا جاتا ہے،

Posted on at


ایک کھلونا جو اکثر گھروں میں پایا جاتا ہے، اس بچے کو 75 فیصد بینائی سے محروم کرنے کا باعث بن گیا، جانئے اور ہمیشہ احتیاط کیجئے

سڈنی(نیوزڈیسک) ہمارے اکثر گھروں میں لیزر پوائنٹر پائے جاتے ہیں جنہیں لوگ اپنے بچوں کے لئے کھلونے کے طور پر استعمال کرتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں ایک بچے کی 75فیصد بینائی اس کی وجہ سے متاثر ہوگئی۔
آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں آنے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تسمانیہ کا ایک بچہ لیزر پوائنٹ گن سے کھیلتے ہوئے اپنی 75فیصد بینائی سے محروم ہوگیا۔اس بچے کا علاج کرنے والے ماہر چشم بین آرمٹیج کا کہنا ہے کہ اس 14سالہ بچے کو جمعہ کی شام کو لایا گیا اور اسے بتایا گیا کہ اس بچے نے تھوڑی دیر تک لیزر پوائنٹ کو اپنی آنکھ کی جانب رکھا ہوا تھا۔ڈاکٹروں نے اس بچے کی آنکھوں کی تصویر بھی اتار لی اور بتایا کہ لیزر کی وجہ سے آنکھ کا ریٹینا جلنے کی وجہ سے مکمل طور پر خراب ہوچکا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آنکھ کا وہ حصہ لیزر کی وجہ سے جل چکا ہے جس کی وجہ سے اب اس کی بینائی واپس نہیں آسکے گی اور اب اس کی صرف 25فیصد بینائی رہے گی۔ڈاکٹروں نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کوئی بھی ایسا کھلونا اپنے بچوں کے لئے نہ خریدیںجس میں لیزر پوائنٹر ہو۔بچے کا کہنا ہے کہ لائٹ کی وجہ سے اس کی آنکھ میں بالکل بھی چبھن نہیں ہوئی لیکن اب اسے دیکھنے میں بہت زیادہ دقت ہورہی ہے ۔



About the author

160