بادشاہ کیلئے پورے ملک سے خوبصور ت کنواری لڑکیاں جمع کرنے کا حکم‘

Posted on at


بادشاہ کیلئے پورے ملک سے خوبصور ت کنواری لڑکیاں جمع کرنے کا حکم‘

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان دھماکوں اوردھمکیوں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں لیکن حال ہی میں ان کی عیش پرستی کے بارے میں ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے کہ دنیا حیران رہ گئی ہے۔
اخبار دی مرر کے مطابق شمالی کوریا سے جنوبی کوریا فرار ہونے والی کچھ لڑکیوں اور خواتین نے انکشاف کیا ہے کہ صدر کم جونگ ان کی تفریح طبع کے لئے بڑی تعداد میں نوعمر لڑکیاں جمع کرنے کا حکم جاری ہو چکا ہے، جو ہمہ وقت ان کی عیاشی کے لئے حاضر رہیں گی۔ اخبار کے مطابق شمالی کوریائی صدر کی تفریح کے لئے سکولوں کی نو عمر لڑکیاں جمع کی جا رہی ہیں، اور صدر کے قریبی حکام نے انہیں ایک خصوصی دستے کی شکل دینے کا کام سنبھال رکھا ہے۔

’ہماری لڑکیوں کا کام ہی دوسروں کیلئے بچے پیدا کرنا ہے اور اس کام سے سالانہ آمدن۔۔۔‘
اخبار نے زرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوجی حکام کسی بھی سکول کے دورے کے دوران دراز قد اور خوبرو لڑکیوں کو اپنے ساتھ لیجاتے ہیں اور پھر انہیں دارالحکومت پہنچادیا جاتا ہے۔ یہاں ان لڑکیوں کے میڈیکل ٹیسٹ کئے جاتے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ وہ کنواری ہیں یا نہیں، اور بعدازاں بھی ان کے طرح طرح کے ٹیسٹ جاری رہتے ہیں۔ ان لڑکیوں کو خصوصی تربیتی کورس بھی کروایا جاتا ہے جس کے دوران انہیں سکھایا جاتا ہے کہ صدر کم جونگ ان کو کیسے خوش کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کم جونگ ان کے والد اور شمالی کوریا کے سابقہ صدر کم جونگ اِل کے دور میں بھی خوبرو لڑکیوں کی بڑی تعداد اکٹھی کی گئی تھی۔ جب کم جونگ ان 2011ءمیں صدر بنے تو انہوں نے اپنے والد کے لئے لائی گئی لڑکیوں کو آزاد کر دیا، تاہم بعدازاں انہیں خود بھی اس کی ضرورت محسوس ہونے لگی اور ایک دفعہ پھر وہی سلسلہ شروع ہو گیا۔



About the author

160