نواز شریف اور پرویز مشرف پر لائن مارنے کا الزام لگانے والی لڑکی نے

Posted on at


نواز شریف اور پرویز مشرف پر لائن مارنے کا الزام لگانے والی لڑکی نے معاملے کو سکرپٹڈ قرار دے دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں نواز شریف اور پرویز مشرف پر لائن مارنے کا الزام لگانے والی لڑکی نے معاملے کو سکرپٹڈ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے ڈیئرنگ پروگرام میں آڈیشن کیلئے آئی ایک لڑکی ’ اسما راجپوت ‘ نے دعویٰ کیا تھا کہ دوران سفر جہاز میں وزیر اعظم نواز شریف نے اس پر لائن ماری اور شام کو کھانے کی دعوت دی تھی ۔ اسما راجپوت نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس پر سابق صدر پرویز مشرف نے بھی جہاز میں ہی شاندار سٹائل میں لائن ماری تھی۔
لڑکی کا متنازعہ بیان سامنے آنے پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے دعوے کو ہر کسی نے جھوٹا قرار دیاتاہم وہ بضد رہی کہ اس نے ساری باتیں سچ کی تھیں تاہم اب اس کے جھوٹ کے ڈھول کا پول کھل گیا ہے اور اس نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر خود ہی اپنے جھوٹ کا اقرار کرلیا ہے۔
اسما راجپوت نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ پروگرام کے میزبان وقار ذکا نے مجھے یہ سب کرنے کو کہا تھا اور یہ سب پروگرام کی ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے کیا گیا تھا ۔ میں نے جو کچھ بھی کہا وہ سب سکرپٹڈ تھا۔

واضح رہے کہ اپنے فیس بک پیج پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے سے پہلے اسما راجپوت نے پروگرام کے میزبان وقار ذکا کے ساتھ ایک سیلفی بھی پوسٹ کی تھی جس میں دونوں ہی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں جس سے صاف پتا چلتا ہے کہ اینکر اور اس کی ٹیم نے صرف اور صرف ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے وزیر اعظم اور سابق صدر پر الزام لگوایاتھا۔



About the author

160