قسمت میں کتنی دولت لکھی ہے، ہاتھ دیکھ کر کیسے معلوم کیا جاسکتا ہے؟

Posted on at


قسمت میں کتنی دولت لکھی ہے، ہاتھ دیکھ کر کیسے معلوم کیا جاسکتا ہے؟ علم نجوم کے ماہرین کا دلچسپ دعویٰ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہاتھ کی لکیریں دیکھ کر قسمت کا حال بتانا ایک قدیم فن ہے اور علم نجوم کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ہاتھ میں دولت کی لکیر دیکھ کر بتایا جا سکتا ہے کہ آپ زندگی میں کتنی دولت حاصل کر پائیں گے۔ماہرین کے مطابق ہتھیلی میں 4مرکزی لکیریں ہوتی ہیں، دل کی لکیر، دماغ کی لکیر، قسمت کی لکیر اور زندگی کی لکیر۔ دولت کی لکیر ان چار بڑی لکیروں میں شامل نہیں ہے مگر یہ ان چاروں سے منسلک ضروری ہوتی ہے۔ ہر شخص کے ہاتھ میں دولت کی لکیر ایک جیسی نہیں ہوتی۔ ہاتھ میں کئی طرح کی لکیریں ہو سکتی ہیں جن میں سے ہر ایک آپ کی دولت کی مختلف زاویوں سے عکاسی کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق دولت کی لکیروں میں سے اکثر انگوٹھے کی جڑ سے شروع ہوتی ہیں جبکہ بعض بالکل مختلف جگہوں پر ہوتی ہیں۔ ان لکیروں کا مختلف جگہوں پر ہونا کوئی بری بات نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی قسمت دوسروں سے کتنی مختلف ہے۔ دولت کی چار بڑی لکیریں ہوتی ہیں جن میں سے پہلی انگوٹھے کی جڑ سے شروع ہوتی ہے اور شہادت کی انگلی کی جڑ تک جاتی ہے۔ یہ لکیر آپ کے دولت کمانے کی قدرتی صلاحیتوں کی غمازی کرتی ہے۔ اگر یہ لکیر انگوٹھے کی جڑ سے شروع ہو کر شہادت کی انگلی تک جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو بہت سی دولت ورثے میں یا دیگر خاندانی ذرائع سے ملے گی۔



About the author

160