تیل کے ذخائر ہاتھ سے نکل جانے کے بعد داعش نے ایک ایسی چیز بیچ کر پیسے کمانے شروع کردئیے کہ کسی نے تصور بھی نہ کیا تھا، جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

Posted on at


تیل کے ذخائر ہاتھ سے نکل جانے کے بعد داعش نے ایک ایسی چیز بیچ کر پیسے کمانے شروع کردئیے کہ کسی نے تصور بھی نہ کیا تھا، جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) کہاں بموں کی گھن گرج میں دہشت کی یلغار، اور کہاں مچھلی کا کاروبار۔ یہ امتزاج دلچسپ و عجیب ضرور ہے لیکن آپ حیران ہوں گے کہ داعش جیسی تنظیم نے گزر اوقات کے لئے مچھلی بیچنا شروع کر دی ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے عراقی جوڈیشل حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ تیل کی دولت سے محروم ہونے کے بعد داعش نے کئی طرح کے کاروبار شروع کردئیے ہیں، جن میں مچھلی کی فروخت سرفہرست ہے۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک وقت پر داعش کی سالانہ آمدنی تقریباً تین ارب ڈالر (تقریباً تین کھرب پاکستانی روپے) سالانہ ہوا کرتی تھی، جس کا زیادہ تر حصہ تیل سے حاصل ہوتا تھا۔ شامی افواج کی پیش قدمی اور اتحادی افواج کی بمباری سے داعش کے تیل کے ذخائر محدود ہو گئے، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت انتہائی کم ہونے کے بعد آمدنی اور بھی کم ہو گئی۔



About the author

160