مرَد ان خوبصورت خواتین سے کیا کام کروانے کیلئے انہیں

Posted on at


مرَد ان خوبصورت خواتین سے کیا کام کروانے کیلئے انہیں ہزاروں روپے دیتے ہیں؟ جان کر آپ کو حیرت بھی ہوگی اور بے بسی پر ہنسی بھی آئے گی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن کے ووکس ہال آرچس (Vauxhall Arches)میںایک چھوٹا سا باکسنگ جم واقع ہے۔ اس باکسنگ جم کے بند دروازوں کے پیچھے خوبصورت ماڈل ریسلرز کی انڈرگراﺅنڈ دنیا آباد ہے جہاں شہر کے شرفاءان خوبصورت ماڈلز سے مارکھانے کے عوض انہیں ہزاروں روپے ادا کرتے ہیں۔ مرد اس جم میں آتے ہیں اور رقم ادا کرکے ان ماڈلز کے ساتھ ریسلنگ لڑتے ہیں جس میں ماڈلز ان کی دھلائی کرتی ہیں اور یہ شوق سے دھلائی کرواتے ہیں۔
برطانوی اخبار ”دی میٹرو“ کی رپورٹ کے مطابق اس جم کا نام ماڈلز ریسلنگ مینجمنٹ(ایم ڈبلیو ایم) رکھا گیا ہے۔ 31سالہ سابق ماڈل، ڈانسر اور باکسر کیم(Cam) نے 4سال قبل اس جم کی بنیاد رکھی تھی۔ کیم کا کہنا تھا کہ ”میں ایک چیرٹی باکسنگ ایونٹ میں شامل تھی جس میں مجھے رنگ (Ring) میں اترنے کا موقع ملا۔ یہ کام خوفزدہ کر دینے والا بھی تھا اور دلچسپ بھی۔ مجھے اس میں خاصی دلچسپی پیدا ہو گئی۔ میں نے اسے نئے انداز میں کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ جم بنا لیا۔ اسے کامیاب بنانے کے لیے مجھے اسے عام ریسلنگ سے 100گنا زیادہ گلیمرس بنانا تھا لہٰذا میں نے خوبصورت ماڈلز کی خدمات حاصل کیں۔“
کیم کا مزید کہنا تھا کہ ”میرے زیادہ تر گاہک کامیاب کاروباری مرد ہیں جو طاقتور عہدوں پر براجمان ہیں۔جب وہ یہاں آتے ہیں تو اپنی تمام تر ذمہ داریاں ایک گھنٹے کے لیے پیچھے چھوڑ کر آتے ہیں اور یہاں آ کر اپنی تمام پریشانیاں بھول جاتے ہیں۔میں جانتی ہوں کہ اس طرح کا کام شروع کرنے پر کیسا ردعمل سامنے آ سکتا ہے مگر میں بتانا چاہوں گی کہ اس ایک گھنٹے کے سیشن میں جنسی عمل قطعاً نہیں ہوتا۔ لڑائی کے دوران خوبصورت ماڈل ریسلرز ان مردوں پر مکمل طور پر غالب آ جاتی ہیں اور ان مردوں کے پاس ہار ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔
اس جم میں آنے والے مردوں کی شناخت انتہائی خفیہ رکھی جاتی ہے۔“



About the author

160