بھارت کے ایشوین اور سری لنکا کے

Posted on at


بھارت کے ایشوین اور سری لنکا کے ہیراتھ موجودہ دور کے بہترین سپنرز ہیں: مرلی دھرن

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے لیجنڈ سپنر مرلی دھرن نے کہا ہے کہ اس وقت دنیائے کرکٹ میں بھارت کے ایشوین اور سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ بہترین سپنرز ہیں۔
مرلی دھرن جو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹیں لینے والے سپنر ہیں ، نے کہا کہ مختلف ممالک کے دوسرے سپنرز بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن ایشیائی ملکوں کے یہ دو کھلاڑی اس وقت سپن باﺅلنگ کے شعبے میں راج کر رہے ہیں۔
مرلی دھرن نے کہا کہ ”اس وقت بھارت کے ایشوین اور سری لنکا کے ہیراتھ بہترین سپنرز “۔ انہوں نے یہ بھی قبول کیا کہ ایشوین نے گزشتہ سال ہیراتھ سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دونوں ایک دوسرے کے مقابلے کے ہیں لیکن ایشوین نے گزشتہ سال بہترین کارکردگی دکھائی اور اگر دیکھا جائے تو یہی دو سپنرز ہیں جو سب سے بہتر ہیں۔



About the author

160