پرویز رشید کا عمران خان سے ایسا سوال کہ ریحام خان بھی دنگ رہ گئیں

Posted on at


پرویز رشید کا عمران خان سے ایسا سوال کہ ریحام خان بھی دنگ رہ گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بچوں کے رہائشی علاقے کی وجہ سے ایک عجیب وغریب مسئلے سے دوچار ہوگئے ہیں اور قراردیاہے کہ علاقے کا نام لینے سے وضوکرناپڑتاہے اور عمران خان سے اس کا جواب مانگ لیا جس پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی دنگ رہ گئیں اور کہاکہ ’آئی ایم سپیچ لیس‘۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ ”خان صاحب سے صرف ایک سوال ہے ، گولڈ صاحب کی پراپرٹی جہاں آپ لند ن جا کر قیام کرتے ہیں ، اورجہاں پر آپ کے بچے پل رہے ہیں ، صرف اس علاقے کا نام لے لیں ، میں اس ایریاکانام نہیں لوں گا، انسان کی زبان پر وہ نام آجائے تو وضوکرنا پڑتاہے ، خان صاحب اگر اس علاقے کا نام بتادیں تو اُنہیں بھی وضوکرناپڑے گا“۔
پرویزرشید کے اس موقف پر ریحام خان نے اپنے پروگرام میں کہاکہ ’پرویزرشید پریس کانفرنس انجوائے کرتے ہیں لیکن یہ کیا کہہ رہے ہیں؟حیرت کااظہار کرتے ہوئے ریحام خان نے کہاکہ ’آئی ایم سپیچ لیس ، بہت کم ایساہوتاہے کہ جب میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہوتے ، مجھے نہیں پتہ کہ کیا کہناچاہیے ‘۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان کے بچے ’مڈل سیکس یونیورسٹی‘کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں جوکہ لندن کا شمالی علاقہ ہے اوریہ صرف ایک نام ہے ، اس کے علاوہ عمران خان کا اس سے کوئی تعلق نہیں , اسی علاقے میں بہت سے پاکستانی مقیم ہیں۔ پرویزرشید کے اس بیان کے بعد ٹوئیٹرپر مختلف علاقوں کے ناموں سے متعلق ٹرینڈ چل پڑا جن کے نام لینے سے پرویز رشید کا وضوٹوٹ سکتاہے جن میں ’نانگاپربت، فورٹ گے ،امریکی ریاست ورجینیاوغیرہ کاذکر نمایاں رہا۔



About the author

160