فیس بک سے متعلق چند عجیب حقائق٬ جاننا فائدہ مند

Posted on at


فیس بک سے متعلق چند عجیب حقائق٬ جاننا فائدہ مند

لاشبہ فیس بک اس وقت سوشل نیٹ ورکنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے اور ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے جس کی مدد سے ہم نہ صرف اپنے دوستوں سے ہر وقت رابطے میں رہ سکتے ہیں بلکہ اپنی رائے کا اظہار بھی کرسکتے ہیں- تاہم یہ سب تو فیس بک سے متعلق چند بنیادی باتیں لیکن جبکہ فیس بک چند ایسے عجیب و غریب حقائق کی بھی مالک ہے جن سے بیشتر صارفین لاعلم ہیں-

فیس بک اکاؤنٹس کو روزانہ 6 لاکھ مرتبہ ہیک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے-

آپ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو فیس بک پر بلاک نہیں کرسکتے-

فیس بک ہر اس سائٹ کے بارے میں جان سکتا ہے جس کا آپ وزٹ کرتے ہیں یہاں تک یہ کام وہ آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کو سائن آؤٹ کرنے کے باوجود بھی کرسکتا ہے-

دنیا میں چند لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے صرف کچھ لوگوں کو اس لیے قتل کردیا کہ انہوں نے قاتل کو فیس بک پر unfriend کردیا تھا-

چین نے سوشل میڈیا کی چند سائٹس کو اپنے ملک میں بلاک کر رکھا ہے جس میں فیس بک اور ٹوئٹر بھی شامل ہیں-

پ جیسے ہی اپنے فیس بک کے اسٹیٹس باکس میں کچھ لکھنا شروع کرتے ہیں وہ فوراً فیس بک کے سرور پر پہنچنا شروع ہوجاتا ہے- یہاں تک کہ آپ پوسٹ بٹن کو کلک بھی نہیں کرتے اور اس سے قبل ہی تمام ڈیٹا سرور تک پہنچ جاتا ہے-

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ فیس بک کا رنگ اس وجہ سے نیلا رکھا گیا ہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کلر بلاننڈ ہیں اور انہیں لال اور سبز رنگ دکھائی نہیں دیتے-



About the author

160