فیس بک کا خفیہ فولڈر

Posted on at


سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ایک ایسا فولڈر بھی موجود ہے جس سے اس سائٹ کے یوزر عام طور پر ناواقف ہیں۔
یہ خفیہ فولڈر ہے۔other


فیس بک کے ایک ارب سے زاید صارفین other فولڈر میں موجود پیغامات سے ناواقف رہتے ہیں اور یہ پیغامات ان کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔ فیس بک کی طرف سے اس سائٹ کے وابستگان کو other فولڈر میں آنے والے پیغامات کا کوئی نوٹیفیکیشن نہیں ملتا۔ اس حوالے سے ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ دراصل other فولڈر میں آنے والے پیغامات ’’جنک پیغامات‘‘ ہوتے ہیں اور اس فولڈر کا مقصد صارفین کو ایسے پیغامات سے بچانا ہے۔

اس حوالے سے شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کا یہ فولڈر ایسے پیغامات سے بھرا ہوتا ہے جو صارف نے دیکھے ہی نہیں ہوتے۔ یہ رپورٹ بتاتی ہے کہ فیس بک صارفین ان باکس میں جاکر پیج کے بائیں طرف موجود Massages کے فولڈر میں جائیں اور اس فولڈر میں اوپر لکھے other کو کلک کریں۔ آپ کے سامنے ایسے کتنے ہی پیغامات کُھل جائیں گے جن سے آپ ناواقف تھے کہ یہ آپ کو بھیجے گئے ہیں۔

فیس بک کا موقف یہ ہے کہ وہ اپنے صارفین کو اجنبیوں کے پیغامات سے بچانا چاہتی ہے، اس لیے یہ اہتمام کیا گیا ہے۔ لیکن ضروری نہیں کہ ہر اجنبی کا پیغام صارف کے لیے غیرضروری ہو، ان میں سے بعض دل چسپ اور فائدہ مند بھی ہوسکتے ہیں۔


About the author

rizwan-khan-8087

i am an associate mechanical engineer and i did my diploma from Sweedish college wah cantt. an i am also c class boiler engineer i passed c class in april 2014. i like to work in engineering field.
forex trading is my passion and the best way of earning.

Subscribe 0
160