افغان رائٹروں اور ان کی خدمات کے ساتھ وسطی اور جنوبی ایشیا میں اقتصادی ترقی

Posted on at

This post is also available in:

ترقی یافتہ ممالک بہت آھستہ آھستہ نمو پا رہے ہیں – ترقی پذیر ایشیائی ممالک کہیں زیادہ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں – افغانستان اور وسطی اور جنوبی ایشیا ششدر  کر دینے والی رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں – رویا محبوب اور اس کے صحافیوں، رائٹروں ، فلم میکروں ، طلباء اور اساتذہ کے جال (نیٹ ورک) کے ذریعے ہم سب کو اس ترقی سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل رہا ہے، خاص طور پر افغان کے سوشل میڈیا اور سوفٹ ویئر کی ماہر خواتین کی مدد سے–



افغانستان میں موجود کسی شخص سے رابطہ کرکے براہ راست لکھنے ، پبلش کرنے ، لکھے ہوئے کام کیاصلاح کرنے حتی کہ کسی فلمی مواد سے متعلق کام میںبھی مدد حاصل کرنا نہایت آسان ہے – یہ خبریں سننے اور سیاسی اور اقتصادی تجزیہ نگاری  کو سمجھنے سے زیادہ مہذب تعلق ہے – کیا تجزیہ کرنے والے نے آپ کو بتایا ہے کہ افغانستان میں جی ڈی پی گروتھ 7.1 فیصد ہے جب کہ امریکہ میں یہ %1.7 ہے؟ کیا انھوں نے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ افغانستان میں قتل کا ریٹ %2.4 ہے جب کہ امریکہ میں %4.2 ہے ؟ آج آپ وسطی اور جنوبی ایشیا کے لوگوں کے ساتھ براہراست بات چیت کر سکتے ہیں، اپنے مقا صد کا تعین کر سکتے ہیں اور اپنے نتائج خود اخد کر سکتے ہیں –


کمپنیوں، افراد اور تنظیموں کو ہدف مارکیٹنگ کے لئے سمارٹ حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے – آن لائن ایس ای او SEO کی تشکیل اور ان بونڈ (محدود) مارکیٹنگ میں آگے بڑھنے کے لئے رائٹر ز بہترین لوگ ہیں ، دیسی مارکیٹ سے شروع کر کے بیرون ملک مارکیٹوں جیسے وسطی  اور جنوبی ایشیا تک رسائی حاصل کرنے تک – یہاں ایک مثال دی جائے گی کہ کس طرحیہ تصور فلم اینکس اور اس کے صارفین پرلاگو ہوتا ہے – فلم اینکس ایک آن لائن فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے جس کے 300000 سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین ہیں، جس میں سے 40000 پیشہ ور فلم بنانے والے اور 3900 رائٹرز ہیں – فلم اینکس اشتہاروں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو فلم بنانے والوں اور رائٹروں میں ان کے "بز سکور" کے تناسب سے تقسیم کرتی ہے جتنا زیادہ "بز سکور"اتنی ہی کسی آرٹیکل یا  بلاگ سے حاصل ہونے والی آمدنی –"بز سکور" کو صارف کی سوشل میڈیا تک پہنچ، اثر اور اس کی دلچسپی پیدا کرنے کی صلاحیت سے ماپا جاتا ہے – بز سکور کو بڑھانے کا بہترین طریقہ  بہتر بلاگ،  آرٹیکل اور فلم تخلیق کرنا ہے –بلاگ آرٹیکل کے عنوان اور مضمون اور فلم کی وضاحت میں صحیح کی ورڈز کا استعمال کریں اور اپنے مواد کوفلماینکس، فیس  بک، گوگل+ لنکڈ ان اور ٹویٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کریں – افغانستان اور وسطی اور  جنوبی ایشیا میں تعینات اساتذہ اور طلبہ یہ سروس نہایت مناسب معاوضہ پر مہیا کر سکتے ہیں اور منصوبے کو اپنی زبان میں ترجمہ کرنے کے اختیار کے ساتھ وہ اس منصوبے کو اپنی ترقی پذیر مارکیٹوں میں بھی اختیار کر سکتے ہیں – اس طرح آپ ایک تیر سے دو شکار کر سکتے ہیں – ترقی یافتہ ممالک میں صارفین اپنی قیادت کودیسی مارکیٹ کے لئے قابل قدر بلاگس، آرٹیکلز اور انگریزی ویڈیوز کے ذریعے مضبوط تر بناتے ہیں – ساتھہی ساتھ وہ وسطی اور جنوبی ایشیا جیسی بیرونی مارکیٹوں کے لئے بھی دروازے کھول دیتے ہیں–



افغانستان میں فلم اینکس کی پارٹنر رویا محبوب نے صحافیوں، استادوں اور شاگردوں کا ایک ایساجال بچھایا ہے جو ماہرانہ آرٹیکلز،بلاگس اور ویڈیوز بنا سکتے ہیں –دنیا کے اس سرے پر یہاں امریکہ میں ہم اس بات کی یقین دہانی کے لئے کہ وسطی اور جنوبی ایشیا میں ترتیب یافتہ کام کرنے والے ہمیں اور ہمارے کاروباری صارفین کو دستیاب راہیں ، طویل تعاون  کا انتظام کرتے ہیں بلکل ایسے ہی جیسے میں نے پچھلے ہفتے نیو پالٹز یونیورسٹی میں اپنے کلیدی نوٹ میں بیان کیا تھا –ورڈ وائیڈویب اور مختلف کمیونیکشن سوفٹ ویئرز کی بنا پر ہم دستاویزات اور ڈیٹا (مواد) دنیا بھر کے لوگ کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں – آپ خیالات کا تبادلہ کر سکتے ہیں اور عالمی سطح پر بزنس



اور کاروبار شروع کر سکتے ہیں – آج فلم اینکس افغانستان میں اپنا ساتواں RSI مرکز اور انٹرنیٹ کلاس روم تعمیر کر رہی ہے – اس مرکز میں ہم مختلف قسم کی پیشہ وارانہ فلمیں اور آرٹیکلز اپلوڈ کریں گے اورمختلف سلسلے شروع کریں گے جن میں ایک ویب کوکنگ  سیریز بھی ہوگی جو وسطی اور جنوبی ایشیا کے کھانوں پر مشتمل ہو گی –


مترجم : فرهاد حکیمی


To Read English Click Here



About the author

farhadhakimi

Farhad Hakim was born in Nimroz-Afghanistan. He is graduated from Tajrobawi High school in Herat. Farhad is studying Computer Science field in Qhalib private Higher Education University in Herat-Afghanistan. He has worked as cultural and consultant employee extensively in Nimeroz, Herat and more recently in Kabul.He has started to work…

Subscribe 0
160