مردوں پر صبح 7:54 جبکہ خواتین پر رات11:21پر رومانس سوار ہوتا ہے، سروے

Posted on at


مردوں اور عورتوں کے مزاجوں کا فرق ان کی رومانوی زندگی پر بھی اثر ڈالتا ہے حتیٰ کہ ان کے موڈ میں آنے کا وقت بھی ایک دوسرے سے زمین آسمان کی دوری پر ہے۔ خواتین عام طور پر رات سونے سے قبل11:21بجے رومانوی موڈ میں ہوتی ہیں جبکہ مردوں میں یہ وقت صبح کے 7:54 بجے آتا ہے۔ اس امر کا انکشاف ایک روزنامے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے۔ یہ دلچسپ تحقیق سیکس ٹوائز تیار کرنے والی ایک کمپنی نے 23سو جوڑوں پر مکمل کی ہے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ تقریباً78فیصد مردوں میں صبح کے وقت سیکس کی طلب زیادہ شدید ہوتی ہے جبکہ رات گئے ملن کیلئے بیتاب ہونے والی خواتین کی تعداد 69فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق 28فیصد مرد صبح کے چھ بجے سے نوبجے کے بیچ کسی بھی وقت رومانس کے موڈ میںآسکتے ہیں جبکہ سب سے زیادہ افراد نے صبح کے 7:54کو اپنا پسندیدہ ترین وقت قرار دیا جبکہ صرف گیارہ فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ وہ صبح کے وقت اس جسمانی تعلق کیلئے تیار ہوتی ہیں ۔ سائنس کی رو سے خواتین کے اندر ملن کی خواہش جاگنے کے بعد دن بھر بتدریج بڑھتی رہتی ہے اور اس کے بعد رات گیارہ سے دو بجے تک یہ اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس وقت مردوں میں متعلقہ حسیات سوئی ہوتی ہیں اور صرف 16فیصد مردوں کے مطابق وہ اس وقت رومانس کے موڈ میں آتے ہیں۔ ماہرین کی رائے میں دونوں کے بیچ رومانس کے وقت میں فرق ایک قدرتی امر ہے جس کا کسی حد تک ان کے ہارمونز سے بھی تعلق ہے۔ خواتین میں اس تعلق کی خواہش بیدار کرنے والے ہارمونز صبح جاگنے پر اپنی نچلی ترین سطح پر ہوتے ہیں جبکہ مردوں کے اندر متعلقہ ہارمونز ان کے سونے کے بعد زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ صبح اٹھنے پر ملاپ کی خواہش محسوس کرتے ہیں



About the author

160