آبادی میں اضافہ کی وجوہات

Posted on at


آبا د ی کا تنا سب خا ندان، معا شرے اور افراد سے ہوتا ہے۔ آج کل کے دور میں   آبا دی میں اضافے کی وجہ سے ملکی نظام میں خلل پڑ رہا ہے۔ بڑھتی آبا دی کے ساتھ ساتھ ملکی ضروریات میں مسلسل اضافہ بڑھتا جاتا ہے۔ جس سے ملکی اشیاۓ خوردونوش اور اسی طرح کی اہم ضروریات میں کمی شروع ہو جا تی ہے۔ ان حالات کی وجہ سے حکومت ملکی ضروریات پورا کرنےکے لیے دوسرے ممالک سے قرضہ لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور اس طرح ملک قرضوں میں ڈوبتا جاتا ہے۔ دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی نے نہ صرف ماحول پر بلکہ انسانی زندگی پر بھی برا اثر ڈالا ہے۔آبادی کے بڑھنے سے مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ بیشتر افراد ذہنی دباؤ کے امراض میں مبتلا ہو جا تے ہیں۔                   

 

کہتے ہیں کہ اگر خاندان چھوٹا ہو تو آبادی کی شرح بھی کم ہوتی ہے اور جب شرح کم ہوتی ہے تو ملکی نظام بھی متاثر نہیں ہوتا۔ دنیا میں بیشتر ممالک میں سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے جسکی وجہ سے مختلف قسم کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ بڑھتی آبادی کی وجہ سے کئی خاندان بھی مسئلے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ ایک ہی خاندان میں بڑھتے ہو‎‎ۓ افراد خا ندانی نظام کو متا ثرکرتے ہیں۔ کیونکہ زیادہ بچے ہونے کی وجہ سے والدین بچوں کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر پاتے۔ تعلیم یافتہ بچے ہی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن اگر بچوں کو بہتر تعلیم میسر نہ کی جاۓتو وہ زندگی کے بیشتر مراحل سے لاواقف   ہوتےہے جسکی وجہ سے کئ زندگیاں متا ثر ہوتی ہیں اور انہی سے ملکی نظام میں بھی ایک اور مسئلہ پیدا ہو تاہے۔                                                                                                                                   

 

بڑھتی آبادی کی روک تھام کے لیے تمام ملک کی حکومتوں کو چاہیے کہ اس بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کرے اور اپنی نسلوں کی بہتر تعلیم اور تربیت کے بارے میں انہیں آگاہ کرے۔ کیونکہ یہی آگاہی ان کی آنے والی زندگی اور ملکی مفاد میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور آبادی کی شرح میں کمی بھی متوقع ہو جاتی ہے اور ملکی حالات بھی بہتر حد تک خوشحال ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ان سب حالات اور مسائل سے چھٹکارا پانے کی صرف اور صرف ضرورت اس  ‎بات کی ہےکہ عوام میں زیادہ سے زیادہ تعلیم کوعام کیا جاۓ اور انہیں اس طرف مائل کر کے زیادہ سے زیادہ تعلیم پرزور دینے کو کہا جاۓ۔ کیونکہ تعلیمی  نظام ہی ملکی اور خاندانی مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔                                             

 

  



About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160