غربت اور تعلیم

Posted on at


 

علم انبیاٗ کی میراث ہے علم ایک چراغ ہے جو روشنی فراہم کر کے انسان کو اصل منزل پر پہنچاتا ہے اور علم ہی سے انسانی کردار کی تعمیر ہوتی ہے علم کے بغیر انسان اندھے کی مانند ہے کیونکہ علم ہی سے انسان ذات الہی کو پہچانتا ہےعلم کی اہمیت کے بارے میں ہماری راہنمائی کیلئے حدیث نبوی میں ارشاد ہے کہ

               ‘‘ محد سے لحد تک علم حاصل کرو’’

لہذا علم ایک لازوال دولت ہے جسے نہ تو کوئی چرا سکتا ہے اور نہ ہی یہ ختم ہوتا ہے بلکہ علم پھیلانے سے مزید بڑھتا ہے ۔

علم حاصل کرنے میں ایک بڑی رکاوٹ معاشی تنگدستی اور مقامی حالات کی ناسازگاری ہے جس کی وجہ سے ہمارا پیارا ملک نا خواندگی کی طرف بڑھ رہا ہے اور جب کہ ملک میں کثیر تعداد نا خواندہ ہونے کی وجہ سے بیروزگار ہے اور دن بدن  اس بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان میں ان مسائل کی بنیادی وجوہات ہماری حکومتی پالیسیوں کی کمزوری ہے جس کی وجہ سے امیر پہلے سے امیر جبکہ غریب پہلے سے غریب تر ہو رہا ہے جسکی وجہ سے غریب مناسب تعلیم حاصل نہ کر سکنے کی وجہ سے بیروزگار ہورہا ہے اور معاشرہ پر ایک بوجھ مسلط ہورہا ہےاورغربت بڑھ رہی ہے۔

ان مسائل سے ہم اس وقت تک دو چار رہیں گے جب تک تعلیم کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا نہیں ہوتا لہذا ہمیں اپنی سوچ کو ایک خا ص نہج پر ڈالتے ہوئے معیاری اور برابری کی سطح پر نظام تعلیم اور معاشی نظام میں اصلاحات کرنا ہو گی جس میں خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے اور خواتین کی تعلیم کے بارے پایا جانے والا تعصب ختم کرنا ہوگا۔

 



160