شہد کی مکھیوں کے فارم

Posted on at


 

شہد کی مکھی اللہ تعالی کی پیدا کردہ مخلوق میں سے ایک نہایت ہی دلچسپ اور مفید حشرہ ہے یہ ایک پھول سے اڑ کر دوسرے پھول تک جاتی ہے اور ان پھولوں سے میٹھا رس اکھٹا کرتی ہے اور اسکو شہد میں تبدیل کرتی ہےجو ہم سب کھانا پسند کرتے ہیں شہد کی مکھی کی مضبوطی اور اس کی جسامت غیرمعمولی ہوتی ہے

اگر آپ شہد کی مکھی کی جسامت کا موازنہ اسکے گھر کی جسامت سے کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ جب تک فلک بوس عمارتیں نہیں بنی تھیں انسان نے کبھی بھی شہد کی مکی کے مقابلے کا گھر نہیں بنایا تھا شہد کی مکھی کی فن تعمیر میں مہارت حشرات اور پرندوں میں بلا سبقت ہے شہد کی مکھیوںکے تین طبقے ہوتے ہیں اس میں ایک ملکہ ہوتی ہے پھر کارکن اور محافظ مکھے ہوتے ہیں ملکہ ان سب مکھیوں میں سے جسامت میں بڑی ہوتی ہے اور یہ ہی نسل کو ٓاگے بڑھاتی ہےکارکن پھولوں سے رس اکٹھا  کر لاتیں ہیں اور محافظ اپنے گھر کی رکھوالی کرتیں ہیں

پاکستان میں شھد کی مکھیوں  کی فارمنگ کی جاتی ہے اور یہاں پر بیری کا شہد مشھور ہے جو کافی بڑی مقدار میں عرب ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ شھد کی مکھیوں کی فارمنگ کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کرے یورپی ممالک میں مکھیوں کے فارم کے ماہرین نے بتایا کہ شھد کی مکھیوں کے مرنے کی بڑی وجہ موبائل فون ہے اسکے سگنل کی شعاعوں کی وجہ سے یہ اپنے گھر کا راستہ بھول جاتیں ہیں اس لیے اسے جگہ پر موبائل فون کا استعمال نہیں کرنا چاہئے جہاں پر شھد کی مکھیوں کے فارم ہوں۔

 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160