خوشحالی کا راز

Posted on at


کامیاب لوگ کسی دوسرے سیارے کی مخلوق نہیں ہوتے بلکہ 


وہ آپ کی دنیا میں رہنے بسنے والے اور آپ ہی کی طرح انسان ہوتے ہیں۔مگر وہ ایک خاص ذہنی روے کے ذریعے اتنی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں ک عقل دنگ رو جاتی ہے۔ان لوگوں کا ایک واضح مقصد ہوتا ہے۔اور یہ مقصد کے ساتھ سچی لگن رکھتے ہیں۔انھیں اپنی کامیابی کا خیال ہوتا ہے۔



میری نظر میں کامیابی کے زینے پر چڑہنے کے لیٔے چند ضروری باتیں مندرجہ ذیل ہ


۱۔ کامیاب لوگوں میں کامیابی حاصل کرنے کی شدید خواہش پائی جاتی ہے۔خواہش کی شدت اتنی طاقت رکھتی ہے۔ کہ دنیا کی کوئی رکاوٹ ان کا رستہ نہیں روک سکتی۔ بی تھونن بہرا تھااور ملٹن اندھا لیکن انہوں نے اپنے جذبات کو دوسرے تک پہنچانے کا عزم کر رکھا تھا اس لیٔے ان کا نام تاریخ انسانیت میں روشن ہیں۔



۲۔ ہر کامیاب شخص اپنی زندگی کا ایک واضح اور قطعی مقصد رکھتا ہے۔ اور ہر ناکام شخص بے مقصد زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔ عام انسان کے مقاصد اور مسایٔل بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ وہ آٹا ، نمک کے مسایٔل سے باہر نہیں سوچ سکتا۔ دوسری طرف کامیاب لوگ کیٔ نسلوں کو متاثر کر جاتے ہیں۔اور یہ لوگ قوم کی تقدیروں کو بدل دیتے ہیں۔



۳۔


کیا آپ جانتے ہیں کہ کامیاب لوگ اتنی سخت محنت کیوں کرتے ہیں؟ یہ لوگ اتنے مسایٔل اور مشکالات کا سامنا کرتے ہوۓ بھی نہیں گبھراتے۔ اور اپنی صحت،زندگی، سکون اور آرام اپنی کامیابی پر نقار کر دیتے ہیں۔ ان کو اس بات کا پختہ یقین ہوتا ہے۔ کہ انہوں نے کامیاب ہو جانا ہے۔ ناکام لوگ یقین کی دولت سے محروم ہوتے ہیں۔


۴۔ کامیاب لوگوں کے راستے میں رکاوٹیں، مشکالات،مسایٔل اور پریشانیاں آتی ہیں لیکن وہ اس بات کا یقین رکھتے ہیں کہ ہر رات کے بعد دن نے آنا ہے اس لیۓ وہ جوانمبردی سے ان کا سامنا کرتے ہیں اور کامیاب ہو جاتے ہیں۔



۵۔ واشنگٹن کے سائنس میوزیم میں ہزاروں ایسی ادھوری ایجادات پڑی ہیں جن کے مجد اگر ثابت قدمی سے انہیں مکمل کرتے تو نہ صرف دنیا کو فائدہ پہنچتا بلکہ خود موجد بھی امر ہو جاتے۔ عدم استقلال آپ کی ترقی اور کامیابی میں سب سے بڑی رکاؤٹ ہے۔


۶۔ کاروبار میں کامیابی حاصل کرنے والے لوگ کامیابی اور خوشحالی کے متعلق سوچتے رہتے ہیں۔ کامیابی کے تصورات اور خواب انہیں آگے بڑھنے میں اکساتے ہیں۔ان کی تمام تر سوچ اور فکر اپنے مقصد کے متعلق ہوتی ہیں۔ دوسرے الفاظ میں وہ مرکوز توجہ کے حامل ہوتے ہیں۔


نپولین ہل کی اس ریسرچ  بک نے تہلکہ مچا دیا۔ اس کتاب نے لاکھوں ،کروڑوں لوگوں کی زندگی بدلی۔ لیکن اگر سچ کہا جاۓ تو اس پھل کا شکریہ اس مالی اینڈریو کارنیگی کا ادا کرنا چاہیے۔ جس نے نپولین ہل کو ریسرچ پر اکسایا۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160