حقوق العباد اور پاکستان میں حقوق العباد کے ادارے

Posted on at


اسلام میں حقوق العباد میں سب سے پہلے انبیاء علیہ سلام کی سنت اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کو ماننا ہے۔ جیسے کہ اللہ تعالیٰ ایک آیت میں فرماتا ہے۔

ترجمہ:" نیک اور متقی لوگوں کی مدد کرو اور مدد نہ کرو گنہگاروں کی اور دشمنوں کی۔"

اسی طرح محمد حقوق العباد کے بارے میں فرماتے ہیں۔

ترجمہ: "تم سے بہترین شخص وہ ہے جو دوسروں کو خیر اور نفع پہنچائے"

حقوق العباد میں مندرجہ زیل حقوق شامل ہیں اور ان لوگوں کا زکر ہے جو حقوق العباد کا فریضہ اچھی طرح انجام دے رہے ہیں۔

  • وہ لوگ جو غریبوں اور مسکینوں کے حالات کی خبر رکھتے ہیں۔
  • وہ لوگ غریبوں کی مدد اور تعاون کرتے ہیں۔
  • وہ لوگ غریبوں کو روٹی کپڑا اور مکان فراہم کرتے ہیں۔
  • وہ لوگ ایسے اداروں کی بنیاد رکھتے ہیں جو جو بیچارے اور بے بس لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

ایسے ادارے پاکستان میں موجود ہیں جو کہ لوگوں کے حقوق کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ مثلاً 2005 کے زلزلہ زدگان اور سیلاب زدگان کے لیے جو خدمات سر انجام دی تھیں وہ بھلائی نہیں جا سکتیں۔ اور اب تک ان کی مدد کر رہے ہیں۔ یہ ادارے غریب لوگوں کے بچوں کی تعلیم و تربیت کا زمہ اٹھاتے ہیں۔ غریب لوگوں کو مفت ادویات فراہم کرتے ہیں۔

یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے احکامات کو مان کراپنا وقت اور مال اس کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔ ان  احکامات پر عمل کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے کہ اس شخص کا مسلمان ہونا لازمی ہے۔ اگر وہ شخس غیر مسلم ہے اس کے باوجود وہ حقوق العباد کا فریضہ اچھے طریقے سے سر انجام دے رہا ہے تو اس کے عوض اللہ تعالیٰ اس شخص کی دنیا میں مالی عوض مدد فرماتا ہے اور اس کو عزت بھی دیتا ہے۔  



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160