ڈائری ایک بہترین ساتھی

Posted on at


 

ڈپریشن آجکل کے دور میں ایک عمومی مسئلہ بن چکا ہے اور اسکا زیادہ شکار خواتین ہوتی ہیں یوں تو ڈپریشن کی کئی وجوہات ہوتی ہیں لیکن سب سے اہم اور بنیادی وجہ صحتمند سرگرمیون کا فقدان ہے خواتین کو یوں بھی تفریحی مواقع کم ہی میسر ہوتے ہین اور جب وہ گھر تک محدود ہوں تو یہ مسئلہ اور بھی سنگین محسوس ہوتا ہےگھریلو خواتین کا کہنا ہے کہ ان کو گھر کے کام کاج اور بچوں کی زمہ داری سے اتنی فرصت نہیں ملتی کہ کسی مشغلہ کے بارے مین سوچیں بھی لیکن خواتین کے لیے گھر بیٹھے ایک دلچسپ سرگرمی مطالعہ ہو سکتی ہےاور وہ ہے ڈائری لکھنا

جی ہاں ڈائری لکھنا ایک بہت ہی صحتمند سرگرمی ہے اس کے لیےکسی بھی طرح کی امدادی اشیا کی ضرورت نہیں ہوتی نہ ہی یہ سلائی بنائی کی طرح کوئی محنت طلب کام ہے بس ایک پین اور ایک ڈائری، ڈائری اپنے آپ مین ایک الگ دنیا معلوم ہوتی ہے روز مرہ کی مصروفیات اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو قلم بند کرنا یون تو ایک غیر اہم بات لگتی ہے لیکن جب یہی تحریر کچھ دنوں بعد ملاحظہ کی جائے تو یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ماضی کا سرمایہ لگتی ہیں

اپنی ڈائری میں اپنے خیالات، احساسات اوربچوں کی ننھی منی باتین کہ بچے نے کب بولنا شروع کیا، کب چلنا شروع کیااس کی کون سی شرارت اچھی لگی ڈائری لکھنے کے لیے وقت نکالنے کی ضرورت نہیں بلکہ دن بھر میں جب بھی فارغ لمحات میسر  ہوں تو ڈائری لکھنے بیٹھ جایئں عام طور پر رات کے وقت ڈائری لکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے

روزانہ ممکن نہ ہو تو ایک یا دو دن ک اوقفہ دے کر بھی ڈائری لکھی جا سکتی ہے ڈائری ایک طرح سے ہمارے جزبات کی عکاسی کا زریعہ ہو سکتی ہے  ڈائری لکھنے سے زہن ترو تازہ ہ وجا تا ہے ذہنی تناو اور ڈپریشن سے نجات مل جاتی ہے  

     



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160