مطالعہ کی اہمیت

Posted on at


 

مطالعہ شخصیت کی تعمیر ، معلومات میں اضافہ،انسانی رویوں اور اقدار کے سمجھنے کے لیے بہت ضروری ہے کتاب ہماری بہترین دوست ہے جو ہمیں بیٹھے بٹھائے اک جہان کی سیر کراتی ہے علم کے خزانوں کے منہ کھول دیتی ہے اور اس مشینی زندگی میں ایسے لمحات مہیا کرتی ہےکہ جس میں ہم تھو ڑی دیر کے تفکرات کی دنیا سے باہر آجاتے ہیں مطالعہ ہم اس عمل کو کہتے ہیں جس میں نقطوں اور لکیروں پر مشتمل علامات یعنی الفاظ دماغ کے کسی حصے میں قابل فہم تصورات میں تبدیل ہوتے ہیں

اچھے مطالعہ کے لیے ضروری ہے کہ ایک منٹ میں ۳۰۰ سے ۵۰۰ تک الفاظ پڑھے جائیں اور جو پڑھا جائے اسکا ۸۰ فیصد سمجھ آجائے اچھا مطالعہ ایک فن ہے جسکے لیے اسکےاصولوں اور طریقہ کار سے واقفیت اور مشق نہایت ضروری ہے مطالعے کے کچھ آزمودہ طریقے ہیں جن پر عمل کر کے مطالعے کی رفتار اور فہم کو کئی گناہ زیادہ کیا جا سکتا ہے اچھے مطالعے کا تقاضا یہ ہے کہ بہت سے الفاظ کو بیک وقت ہجےاور تلفظ کے بغیر صرف دیکھ کر پڑھا جائے اور اس طرح پڑھنے سے نظر کی الفاظ دیکھنے اور سمجھنے کی استعداد بڑھ جا ئے گی حتی کی پڑھنے کی رفتار میں کئی گناہ اضافہ ہو گا

مطالعہ کرنے کے لیے ایک اور اہم بات کہ آپ کو کیا پڑھنا ہے جب آپ کسی خاص مقصد کو پیش نظر رکھ مطالعہ کرتے ہے تو آپ کے لیے کتاب کا ہر لفظ پڑھنا ضروری نہیں ہوتا تحریری مواد میں وہ باتیں تحریر ہوتی ہیں جن سے آپ پہلے سے واقف ہوتے ہیں پڑھتے ہوئے ایسے الفاظ کو نظرانداز کر دینا چاہیے اور ایسی باتیں جو ہمارے علم اور معلومات مین اضافہ کریں انکو غور سے پڑھا جائے

مطالعے کے لیے جگہ اور وقت کا تعین لازمی ہے اور اسکے بعد وہ تمام چیزین اپنی دسترس میں رکھنی چاہیے جو مطالعے کے دوران کام آسکتی ہیں مطالعاتی کتاب مین نشان لگانے کے لیے قلم یا پنسل یا کتابچہ اور مطالعہ ہرگز کم روشنی مین نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے نظر کمزور ہوتی ہے۔ 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160