فیشن کی ماری ناری

Posted on at


فیشن کی سن گن لینے کی خاطر خواتین کو کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں لیکن آخر مقابلہ جو ٹھہرا کہ جو پہلے کسی فیشن کو اپنا لے وہی فاتح۔۔۔۔۔۔۔ خواہ اپنی زبان سے کوئی تسلیم کرے نہ کرے لیکن دل ہی دل میں سب سے ہم جولیاں اس اعزاز کا اعتراف ضرور کرتی ہیں جو فیشن میں پہل کرنے میں آپ کو حاصل ہوتا ہے۔

اب تو ہر نئے آنے والے فیشن ٹرینڈ سے باخبر رہنا یوں بھی اور بھی ضروری ہے کہ ہر نئے ٹرینڈ کا مزاج موسم کے ساتھ ہی تبدیل ہو جاتا ہے۔ لہٰزا ہر لڑکی یہی سوچتی ہے کہ نیا فیشن وقت پر نہ اپنایا تو دوستوں میں اسکی کتنی سبکی ہو گی لیکن آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ خواتین کے ہر آنے والے فیشن کو سب سے پہلے آپ سے متعارف کروایا جائے۔

فل ائیر رنگز: کان میں پہنی جانے والی یہ بالیں جنگل کی آگ کی مانند تیزی کے ساتھ فیشن کی دنیا پر چھا رہی ہیں۔ان بالیوں کی خصوصیت یہ ہے کہ ان کو پورے کان کے گرد پہنا جاتا ہے اور یہ کان کی لو کے گرد ایک حلقہ سا بنا لتی ہیں یہاں یہ بتانا بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہو گا کہ پوری بالیوں کا یہ فیشن بہت پرانہ ہے اور یہ فیشن کئی دہائیوں کے بعد بڑی کامیابی کے ساتھ واپس آیا ہے۔

شارٹ کرلی بال: ہمارے ہاں لڑکیاں عام طور پر لمبے بال رکھنا پسند کرتی ہیں اور کچھ عرصے سے لمبے بالوں کا فیشن بھی ان ہے۔ لیکن اب فیشن بدل رہا ہے اب لمبے بالوں کے بجائے چھوٹے اور کرلی بال لڑکیوں کی پسندیدگی حاصل کر رہے ہیں۔ چھوٹے کرلی بالوں کو سنبھالنا اور سنوارنا بھی بہت آسان ہے۔ آپ کے لیے اس سے بہتر اور جھٹ پٹ میک اپ اور کوئی نہیں۔

لمبے اور گھیر دار فراک: یوں تو لمبی قمضیں اور فراکس گزشتہ تین سالوں سے فیشن میں بہت ان ہیں لیکن آجکل بطور خاص گھیر دار اور فلورلینتھ یعنی پاؤں تک آنے والے ڈریسز فیشن کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

دو اسٹرپ والے فیشن: اونچی ایڑھی والے سینڈلز میں ایک سے ایک نت نئے اور دلکش ڈیزائن آئے دن متعارف ہوتے اور لڑکیوں کا دل للچاتے رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ سینڈل کے جس ڈیزائن نے فیشن کی سند پائی ہے وہ انتہائی سادہ اور دو فیتوں والے سینڈل ہیں مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ڈیزائن کی نزاکت اور نفاست کے سبب یہ لڑکیوں کے پیروں میں سجتے ہیں تاہم اگر کسی کے پاؤں کا پنجہ قدرے چوڑا ہو تو چوڑے فیتوں والے سینڈل خریدنے چاہئیں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160