مو بائل فون

Posted on at


دنیا دن بہ دن ترقی کر رہی ہے جس میں سے ایک موبائل فون ہیں۔ جس کے ذریعہ ہم اپنا پیغام ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا سکتے ہیں۔ یہ کام پہلے بہت مشکل تھا۔ ایک پیغام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لیے کئی ہفتے ، مہینے لگ جاتے تھے۔ اور بعض دفعہ پیغام جس کو دینا ہوتا تھا اُس کو مو صول نہ ہوتا تھا۔ پہلے ڈاک کے ذریعے ایک پیغام کو دوسری جگہ پہنچایا جاتا تھا۔ ڈاکیہ ڈاک لے کر ایک شہر سے دوسرے شہر جاتا اور پھر ڈاک کے ذریعے ہی پیغام واپس لے کر آتا تھا جس کی وجہ سے کافی وقت ضائع ہوجاتا تھا۔

 

 

 

 

لیکن اب سائنس کی ترقی کی بدولت یہ کام بہت آسان ہو گیا ہے۔ اب ہم اپنے پیغام ایک سیکنڈ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاسکتے ہیں۔ اور یہ صرف موبائل کی بدولت ہی ممکن ہوا۔ اس سے کام بھی جلدی ہو جاتا ہے اور وقت بھی بچ جاتا ہے۔  موبائل فون کی ترقی کی بدولت دنیا کو بہت اگے کر دیا ہے۔ یہ آج کل کے لوگوں کی ضرورت بن گیا ہے۔ اور کاروباری لوگوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ہم یہاں تک بھی کہہ سکتے ہیں کہ موبائل فون کاروبار کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

 

 

موبائل فون کو آج کل کی جنریشن نے بہت غلط استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ جہاں اسِ کے اتنے فوائد ہیں وہاں اس کا سب سے بڑا مسئلہ غلط استعمال ہے۔ کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے بے شک موبائل فون کی ایجاد نے ہمارے بہت سے کام آسان کر دیے ہیں پر دوسری طرف اسِ نے ینگ جنریشن کے اندر ناہلی اور کاہلی پیدا کردی ہے۔ یہ تو صاف بات ہے جس چیز کے جتنے فائدے ہوتے ہیں وہاں اسُ کے کچھ نقصان بھی ہوتے ہیں ہمیں چاہیے کہ جو چیز جس کام کے لیے بنی ہے اُسے اسُ کام کے لیے ہی استعمال کرنا چاہیے۔ 

 

 



About the author

160