ایک نا قابل فراموش واقعہ

Posted on at


 

آج میرے ذہن میں ایک واقعہ دستک دے رہا ہے۔ جسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ ہم نویں جماعت میں پڑھتے تھے۔ اچانک ہمارے سائنس ماسٹر صاحب بیمار پڑ گئے اور ان کی جگہ عربی کے استاد صاحب ہمیں سائنس پڑھانے لگے چونکہ انہوں نے کبھی سائنس نہیں پڑھی تھی اس لیے انہیں بہت دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ بے چارے گھر سے تجربہ یاد کر کے آتے تھے مگر کلاس روم میں بیٹھ کر بھول جاتے۔ لیکن اپنی یہ کمزوری طلباء پر ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے۔

 

ایک دن کلاس روم میں داخل ہوتے ہی کہنے لگے ۔ لڑکو۔ ایک امتحانی نلی لو ہم نے ان کی طرف دیکھا تو وہ اپنی ایک انگلی کو زور سے دبائے ہوئےتھے۔ ہم نے فوراً ایک ایک امتحانی نلی ہاتھ میں پکڑ لی پھر حکم ہوا کہ اس میں دو نلیاں لگاؤ۔ ہم نے ان کے حکم کی تکمیل کی اب انہوں نے اپنی دوسری انگلی زور سے پکڑ لی۔ اب ہم سمجھے کہ ماسٹر صاحب صرف چند پوائنٹ یاد کرکے آئے ہیں اور انگلیوں پر انہیں گن رہے ہیں۔ تیسرا حکم دیا کہ اب ان دونوں نلیوں کے ذریعے امتحانی نلی میں ہائیڈروجن اور کلورین داخل کرو۔ ہم نے اسی طرح کیا۔ ماسٹر صاحب نے چھوتھی انگلی دباتے ہوئے کہا اب سپرٹ لیمپ جلاؤ۔ ہم نے سپرٹ لیمپ جلا دیئے۔ پانچویں انگلی کو دباتے ہوئے حکم صادر ہوا کہ امتحانی نلی کو سپرٹ لیمپ پر رکھ دو۔

 

اب ہم نے امتحانی نلیوں کو سپرٹ لیمپ پر رکھا تو زور سے دھماکہ ہوا جیسے بم چھوٹا ہے ایک زبردست دھماکے سے میرے ہاتھ میں پکڑی ہوئی امتحانی نلی پھٹ گئی اور زوردار جھٹکا لگا۔ میں زمین پر بے ہوش ہو گیا اور باقی لڑکے بھی۔ دھماکہ سن کر سارے سکول کے اساتذہ اور طلباء سائنس کے کمرے میں جمع ہوئے جب ہمیں ہوش آیا تو ہم نے دیکھا کہ ماسٹر صاحب حیران و پریشان ننگے سر کھڑے تھے ان کی ٹوپی زمین پر پڑی ہوئی تھی اور آنکھوں میں آنسوں ڈبڈبا رہے تھے۔ ہیڈماسٹر صاحب نے دھماکے کی وجہ پوچھی تو ہم نے سب کچھ بے کم و کاست کہہ سنایا اس روز سے ہیڈماسٹر صاحب نے خود ہی سائنس پڑھانا شروع کی۔

 

یہ ایک ایسا ناقابل فراموش واقعہ ہے کہ جب بھی ہم چند دوست جمع ہوتے ہیں اسے ضرور یاد کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی بیتے دنوں کی بہت سی یادیں مجسم صورت میں ہمارے سامنے آکھڑی ہوتی ہیں۔

 



About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160