پاکستان کے شمالی علاقہ جات

Posted on at


پاکستان کا ملک پاکستانیوں کے لیئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ ترقی پزیر ہونے کے باوجود خدا تعالیٰ نے اسے ان گنت نعمتوں سے نوازا ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے۔ جس میں کئی طرح کے موسم ایک ہی وقت میں ملک کے مختلف حصوں میں پاۓ جاتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہر علاقے کی پیداوار بھی مختلف ہے۔ اور ایک ہی چیز آپ کو کئی وارئٹیز میں دستیاب ہوتی ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات جو کہ اپنی خوبصورت اور دلکشی کے باعث اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ سردی کے موسم میں ان کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر جاتا ہے۔ اور زندگی محال ہو جاتی ہے۔



 


تاہم گرمی کے موسم میں وہاں کا موسم خوشگوار ہوتا ہے۔ نشیبی علاقوں کے لوگ گرمی کی شدت سے بچنے کے لیئے اپنے خاندان کے ہمراہ کچھ دنوں کے لیئے شمالی علاقہ جات کا رخ کرتے ہیں۔ اور جب وہاں سے واپس آتے ہیں۔ تو اپنے ساتھ ان علاقوں کی خوشگوار یادیں لے کر آتے ہیں۔ ان علاقوں کی مشہور سوغات میں آڑو،سیب،خوبانی،انار اور انگور وغیرہ قابل ذکر ہیں۔



شمالی علاقہ جات میں واقعہ وادیوں کے نام یہ ہیں۔ وادی کاغان،وادی ناران،بیشام،چلاس،سوات،گلگت،چترال اور کئی دوسرے صحت افزا مقامات شامل ہیں۔ جہاں سالہا سال ہزاروں ملکی اور غیر ملکی ٹورسٹ آتے ہیں۔


وہاں پر جنگلی جانوروں کے علاوہ مارخور اور یاک بھی پاۓ جاتے ہیں۔ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔ جو بکرے سے مشابہ ہوتا ہیں۔ جبکہ یاک بھینس کی شکل جیسا ہوتا ہے۔ وہ دن میں ۱۸ سے ۲۰ کلو تک دودھ دیتا ہے۔اور ایک ساتھ تین یا چار بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہاں بسنے والے لوگ خانہ بدوش ہوتے ہیں جو کہ گرمیوں کے موسم میں انہی علاقوں میں رہتے ہیں جب کہ سردی کے موسم میں نشیبی علاقوں کی طرف ہجرت کرتے ہیں۔ان کا پیشہ مال مویشی پالنا ہوتا ہے وہ نہایت مہمان نواز ہوتے ہیں ان پڑھ ہونے کے باوجود وہ پڑھے لکھوں جیسا برتاؤ کرتے ہیں۔



شمالی علاقہ جات کے لوگ فارغ اوقات میں تفریح کے لیئے ڈھول کی تھاپ پے رقص کرتے ہیں۔اور اس وقت خاص قسم کے علاقائی ماہیئے بھی گاۓ جاتے ہیں۔ ان کا یہ انداز تفریح ان کو دنیا کے باقی ممالک کی قوموں سے منفرد کرتا ہے۔شمالی علاقہ جات میں وادی ناران اور وادی کاغان اپنی خوبصورتی اور دلکشی کے باعث اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ ان علاقوں میں کئی جھیلیں واقع ہیں جو کہ اپنی خوبصورتی اور راعنائی کے باعث بین الا قوامی شہرت کی حامل ہیں۔ جھیل سیف الملوک،جھیل دودی پت سر،لولو سر اور آنسو جھیل وہاں کی مشہور جھیلیں ہیں۔




About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160