ہلدی ایک مفید جڑی بوٹی

Posted on at


 

براعظم ایشیاء کے لوگ جو روزمرہ کی خوراک کھاتے اس خوراک میں ہلدی کو ایک اہم مقام حاصل ہے کیونکہ یہ مسالہ سالہا سال سے چٹ پٹی چیزوں میں استعمال کیا جارہا ہے ہلدی ہی کی وجہ سے سالن کو سنہرا رنگ بھی ملتا ہے اور اسکے شوربے کا ذائقہ بھی بہتر ہوتا ہے ہلدی کا ذائقہ کھانوں میں ایک طرف اسکے ساتھ ساتھ یہ ایک مفید جڑی بوٹی بھی ہے اسکا استعمال یونانی دواوں میں کیا جاتا ہے پرانے زمانے میں اسکے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ چھاتی کے کینسراور غدودوں کے سرطان کی بیماری میں بہت مددگار ثابت ہوتی تھی مگر جدید دور میں اس پر ایسی کوئی تحقیق نہیں کی گئی جس سے اس بات کی تصدیق ہو البتہ اس دور میں ہلدی کی تحقیق سے کچھ  حیران کن نتائج سامنے آئے کہ ہلدی کی جڑ میں کرکو میں نامی جز ہوتا ہے جو کیمیکل کے اعتبار سے پولی فینول ہے جو کہ انتہائی فعال ہے اور اس جڑی بوٹی کو پیلا پن بھی دیتا ہے

لاس اینجلس کی ایک یونیورسٹی میں اسکے فوائد جاننے کے ایک چوہیا پر اس کی تحقیق کے لے تجربات کیے تو یہ علم ہو کہ یہ دوا نسیان یعنی(بھولنے)والی بیماری کے لیے انتہائی موثر ہے اس بیماری میں مریض آہستہ آہستہ اپنی یاداشت سے محروم ہواجاتا ہے اس بیماری کا تعلق بڑھتی عمر کے ساتھ ہوتا ہے اس بیماری میں محض ہلدی کا استعمال انتہائی سود مند ہوتا ہے

ہلدی اور بھی بہت سی بیماریوں میں مفید ہے جیسے کسی کے جسم میں درد وغیرہ ہو یا جسم کے اندر کوئی اندرونی زخم ہو تو سردیوں میں ہلدی کو دودھ میں ڈال کر استعمال کیا جاتا ہے جو کہ بہت موثر ہوتا ہے یہ ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے  زخموں کو جلد ٹھیک کرتا ہے اور خون کو بھی صاف رکھتا ہے

اسکے علاوہ ہلدی کا استعمال کاسمیٹکس میں بھی بہت زیادہ ہے یہ چہرے کی رنگت تروتازہ رکھتا ہے



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160