سگریٹ نوشی کے نقصانات اور اثرات

Posted on at


سگریٹ نوشی کے نقصانات اور اثرات کا تفصیل سے ذکر کیا جاتا ہے تاکہ سگریٹ نوشی کے نقصانات اور اس کی شدت کے اثرات کا اندازہ ہو سکے۔


 


:اعصاب پر اثر


سگریٹ نوشی سے شروع شروع میں اعصاب میں گرم جوشی کا ہیجان پیدا ہو جاتا ہے لیکن مسلسل سگریٹ نوشی اعصاب کو مفلوج کر کے رکھ دیتی ہے ماہرین فعلیات کی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے آخر کار دماغ کی فعالیت متاثر ہوتی ہے اور دماغی بافتے کمزور ہو جاتے ہیں ان کا اثر جسم کے دیگر اعضاء پر بھی پڑتا ہے اور وہ کمزور ہو جاتے ہیں۔


 


:دل کی بیماریاں


تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ تمباکو نوشوں کی دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کی شرح ان لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے۔ ماہرین اس کی وضاحت یوں کرتے ہیں کہ سگریٹ کے تمباکو سے دھوئیں کے ساتھ اندر جانے والا زہر نکوٹین خون کی نالیوں کو تنگ کر دیتا ہے اس طرح دل کو کم مقدار میں آکسیجن ملتی ہے جس سے خون کا دباؤبڑھ جاتا ہی اور دل کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اس طرح دل کا عارضہ لاحق ہو سکتا ہے۔


 


:پھیپھڑوں کے امراض


سگریٹ نوشی کی وجہ سے پھیپھڑوں کا سرطان اور پیٹ کا انتڑیوں کی سوزش کے مرض لاحق ہو سکتے ہیں اور اس سے پھیپھڑوں کے کئی امراض یہاں تک سرطان اور کینسر جیسے موذی امراض بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔


 


:نظام ہاضمہ پر اثر


تمباکو نوشی کا اثر معدہ کی فعالیت پر بھی پڑتا ہے۔ اسی سے بھوک کم ہو جاتی ہے اور سگریٹ نوش تو یہاں تک کہنے لگتے ہیں کہ سگریٹ نوشی کے بغیر روٹی ہضم نہیں ہوتی۔ حقیقت یہ ہے کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے نظام انہضام اور نظام اخراج دونوں متاثر ہوتے ہیں۔


 


:قوت شامہ پر اثر


سگریٹ نوش کی قوت شامہ کمزور ہو جاتی ہے۔ تمباکو نوش لطیف اور عمدہ خوشبوؤں کو محسوس نہیں کرسکتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سگریٹ کے دھوئیں میں موجودہ زہر جسم کے اندر موجود خلیوں کو متاثر کرتے ہیں اور ان میں سوزش پیدا ہو جاتی ہے۔


 


:دماغ پر اثر


ماہرین کے نزدیک دل سے صاف ہو کر خارج ہونے والے خون کا پانچواں حصہ دماغ کی طرف جاتا ہے۔ جب فرد سگریٹ پیتا ہے تو سگریٹ کے دھوئیں کے ساتھ کلوٹین اور دیگر زہر خون میں شامل ہو کر تمام جسم میں پہنچ جاتا ہے اور جب یہ زہر خون کی نالیوں میں جاتا ہے تو تارکول اور دیگر زہر خون کی نالیوں کے ریشوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ خون کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہے ان میں دماغ کی طرف جانے والی نالیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ چنانچہ دماغ کی طرف خون کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے جس سے دماغ کی فعالیت متاثر ہوتی ہے اور ذہنی صلاحیتیں کمزور پڑ جاتی ہیں، یاداشت کمزور ہو جاتی ہے، قوت ارادی کمزور ہو جاتی ہے، اخلاقی اقدار انحطاط کا شکار ہو جاتی ہیں، اعصاب گزرنے لگتے ہیں۔ غرضیکہ دماغی صلاحیتوں کی ٹوٹ پھوٹ ہو جاتی ہے۔




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160