آلودگی اور تمباکو نوشی

Posted on at


اس وقت تمام دنیا کو جن خطرات اور شدید مسائل کا سامنا ہے ان میں فضا کی آلودگی ایک بڑا ہی سنگین مسئلہ ہے۔ آلودگی کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن ان میں سب سے شریفانہ اور خطرناک وجہ تمباکو نوشی ہے۔ شریفانہ اس لیے کہ سگریٹ نوشی کی ہر جگہ اور ہر کسی کو اجازت ہے۔ خطرناک اس لیے کہ امریکہ کی سرطان کی انجمن کی تحقیقات کے مطابق تمباکو میں پانچ سو کیمیاوی مادے موجود ہوتے ہیں۔ ان میں سے پچیس مادے اتنے زہریلے ہیں کہ دو سگریٹوں میں استعمال ہونے والے تمباکو سے اگر انہیں اکھٹا کر لیا جائے تو ان زہریلے مادے سے ۱۵۰ پونڈ انسان کی موت واقع ہو سکتی ہے۔ اس سے خود اندازہ کیجئے کہ سر عام سگریٹ نوشی کی اجازت ہونی چاہیے یا نہیں۔ تمباکو میں پائے جانے والے زیادہ خطرناک زہروں میں سے چند ایک حسب ذیل ہیں۔


 


:نکوٹین


یہ ایک انتہائی خطرناک زہر ہے۔ ایک عام سگریٹ میں تقریباً بیس ملی گرام نکوٹین موجود ہوتی ہے اور زہر کی اس مقدار سے بلی اور کتے وغیرہ کے بچے کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔


 


:کاربن مونو آکسائیڈ


کاربن مونو آکسائیڈ نہ صرف گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھوئیں میں موجود ہوتا ہے بلکہ سگریٹ کے دھوئیں میں اس کی ایک اڑھائی فیصد مقدار موجود ہوتی ہے۔ خون میں ایک رنگ دار مادہ موجود ہوتا ہے۔ اس مادے کی موجودگی کی وجہ سے خون سرخ رہتا ہے اس مادے کو ہیمو گلوبن کہا جاتا ہے۔ یہ آکسیجن کو خون کے ذریعے جسم کے تمام حصوں تک پہنچتا ہے اور کاربن مونو آکسائیڈ میں آسانی سے مل جاتا ہے۔ تمباکو نوشی کی وجہ سے جو کاربن مونو آکسائیڈ پیدا ہوتا ہے وہ ہیموگلوبن کی کی مقدار کو کم کر دیتا ہے یا اس کی کارکردگی پر اثرانداز ہوتا ہے جس سے کئی خطرناک اور پیچیدہ بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔


 


:کارسینو جینز


ان سے مراد ایسے جینز لیے جاتے ہیں جو سرطان اور کینسر پیدا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ سگریٹ کے دھوئیں میں ایسے آٹھ قسم کے زہریلے مادے موجود ہوتے ہیں جن میں پائرین جیسا خطرناک زہر بھی شامل ہے۔


 


:سائنائیڈ


یہ ایک انتہائی خطرناک زہر ہے اس کے صرف چند قطرے انسانی زندگی کو ختم کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں یہ زہر سگریٹ کے دھوئیں میں موجود ہوتا ہے۔


 


:فینول


فینول کا زہر بھی سگریٹ کے دھوئیں میں موجود ہوتا ہے جو جہاں جہاں جاتا ہے وہاں وہ زندہ بافتوں کو جلا کر انہیں زبردست نقصان پہنچاتا ہے اور اس کی ہلکی مقدار زخموں کو صاف کرنے اور جراثیم مارنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔


 


:دیگر زہر


اسی طرح سگریٹ کے دھوئیں میں الکوحل، امونیا اور کئی دوسرے مہلک زہر موجود ہوتے ہیں۔ اس مختصر جائزے سے اندازہ ہوتا ہے کہ تمباکو انسانی جسم کے لیے ایک بہت ہی مہلک چیز ہے اور نادان نے کیا خوب کہا ہے۔


ہم پی کے تمباکو سگریٹ میں صحت کو تبا کرتے ہیں


پیسے کو جلا کر ہنس ہنس کے عدت سے تباہ کرتے ہیں


افیون، شراب، چرس، سگریٹ، کافی، ٹھرا، چائے کے سبب


کھانسی، تپ دق، سرطان کا ہم بھرپور نظارہ کرتے ہیں


امراض قلب، آنکھوں کے مرض سگریٹ کے احسان کافی ہیں  




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160