میں ہی اصل پاکستان ہوں

Posted on at


میں ہی پاکستان ہوں دنیا کا پہلا اسلامی ایٹمی طاقت والا مُلک۔ لیکن میرا نام پاکستانی میڈیا کے منہ سے سنتے ہی آپکے خیال میں بھوک، افلاس، دہشتگردی، لوٹ مار اور کالے قانون جیسی چیزیں آتی ہیں۔ جبکہ حقیقت بہت کم لوگوں کو معلوم ہے۔ بعض لوگ ایک برُائ کی وجہ سے ساری خوبیان بھول جاتے ہیں۔  کچھ لوگوں کی نظر میں پاکستان کی کوئ اہمیت نہیں لیکن سپرپاور امریکہ جیسی طاقت کا صدر اپنے خطاب میں سب سے پہلے پاکستان کا نام لیتا ہے۔

                              

میں ہی وہ پاکستان ہوں: عبدالستار ایدھی کا پاکستان، ارفعہ کریم کا پاکستان، شاہدآفریدی کا پاکستانِ، ڈاکٹر عبدالقدیر کا پاکستانِ، ڈاکٹر عبدالسلام کا پاکستان، نور جہاں کا پاکستان، نصرت فتح علی خان کا پاکستان اور میں ہی ہوں عصام الحق کا پاکستان اور ایم ایم عالم کا پاکستان۔

                           

                  

میں ہی وہ پاکستان ہوں دنیا میں کرکٹ ِ، سکوائش اور ہاکی کا عالمی چمپین جو رہ چکا ہوں۔ میں پاکستان ہی ہوں جس کے پاس دنیا کا آٹھواں عجوبہ شاہراہ قراقرم ہےِ، اور یہی نہیں بلکہ دنیا کی بلند چوٹیاں کے ٹو اور نانگہ پربت بھی پاکستان میں ہیں۔ وہ پاکستان ہی ہے جسکا شمار شمالی علاقہ جات کی وجہ سے دنیا کے خوبصورت ممالک میں ہوتا ہے۔

                

(خدا پاکستان کے حالات پر رحم کرے اور اسے استحکام ںصیب فرماۓ۔(آمین)

بقلم: عابد رفیق

Abidrafique786@yahoo.com

 



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160