جہانگیری بریانی

Posted on at


 


اجزا۔۔۔۔۔۔


چاول 250گرام


گوشت 250 گرام


لہسن چار جوئے


پیاز 100 گرام


ہری مرچیں چار عدد


دہی 250 گرام


گھی 100 گرام


ادرک پانچ گرام


لیموں ایک عدد


گرم مصالحہ چوتھائی چائے کا چمچہ


ہلدی چوتھائی چائے کا چمچہ


نمک اور سرخ مرچ حسب ذائقہ


ترکیب۔۔۔۔۔۔۔۔


چاول صاف کر کے پندرہ منٹ کے لئے پانی میں بھگو کر رکھ دیں گرشت کر صاف کر کے حسب ذائقہ ٹکڑے کریں لہسن،پیاز اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں پھر پیاز، گرم مصالحہ، ہلدی ، لہسن ، ہری مرچیں ،نمک اور سرخ مرچیں پیس لیں۔


اس کے بعد ایک برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اس میں باقی پیاز بھون کر گوشت کے ٹکڑے ڈال دیں پانچ منٹ کے بعد دہی ڈالیں اور تین منٹ کے بعد معمولی سا پانی کا چھینٹا لگائیں پھر اس میں چاول ابل کر ڈالیں اور معمولی سا نمک مرچ ڈال دیں اوپر ڈھکن دے کر کفگیر پھیر کر ہلکی آنچ پر بیس منٹ تک پکائیں اس کے بعد چولہے سے نیچے اتارلیں۔



About the author

160