عورت کی محبت ایک ماں کے روپ میں

Posted on at


عورت ہمارے معاشرے میں مختلف روپ موجود ہے۔ ایک بہن کے روپ میں ، ماں کے روپ میں، بیوی کے روپ میں، ایک بیٹی کے روپ میں اس کا رشتہ ایک انمول ہے۔ ہمارے دکھ درد میں ساتھی، ہر خوشی ، ہر غم میں شریک، یہ ایک انمول تحفہ ہے۔ جو ہمیں ایک بہن کے طور پر ملتا ہے۔ پھر یہی رشتہ ہماری زندگی میں ایک بیوی کے طور پر ملتا ہے۔ کہتے ہیں کہ عورت اور مرد ایک گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں۔ کسی ایک  کے بنا زندگی کا گزرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ بیوی کی صورت میں ملنے والا رشتہ ازدواجی زندگی کا سب سے حسین پل ہوتا ہے ۔ ہمیشہ کے لئے خوشیوں، غمیوں میں ساتھ دینے والا رشتہ ہماری باقی کی رہنے والی زندگی کو خوشحال بنا دیتا ہے۔ اور جو بات مجھے سب سے پہلے کرنی چااہیے تھی وہ میں اب کر رہا ہوں ۔             ہمارے لئے ایک خدا کی طرف سے دی ہوئی نعمت ایک رشتہ جو ہمیں ماں کی صورت میں ملتا ہے۔ ہمیں اس دنیا میں لانے کا ذریعہ ہماری ماں ہے۔ جو پہلے تو نو مہینے اپنے پیٹ میں رکھتی ہے اور اس کے بعد ساری زندگی اپنے سینے سے لگا کے رکھتی ہے ہمیشہ ہمارے دکھ درد کو سمیٹنے والی۔


کہتے ہیں کہ بنا ماں کے گھر قبرستان ہے۔ ماں کے قدموں کے تلے جنت ہے۔ ہمارے لئے ہماری پہلی درسگاہ بنتی ہے۔ ہمیں معاشرے میں رہنے  کے طریقے، سلیقے سکھاتی ہے۔ یہ ہماری ماں ہی ہے جو خود تو بھوکا رہ لیتی ہے لیکن اپنی اولاد کو کبھی بھوکا نہیں رہنے دیتی۔ خود تو سردی میں سوتی ہے لیکن اپنی اولاد کو گرم بستروں میں رکھتی ہے۔ خود تو نئے کپڑے پہنے نہ پہنے لیکن اپنی اولاد کو ہمیشہ اچھے لباس میں رکھے گی۔ میں اور آپ اگر مل کر بھی اس کی تعریف کرنے لگ جائیں تو ہم نہ کر سکیں گے۔ اور ساری زندگی بھی اگر اس کی خدمت میں گزار دیں تو اس کی کسی ایک آہ کا بدلہ بھی نہ دے سکیں گے۔




About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160