"قرآن کی تلاوت کا ثواب آخر کیوں؟ "

Posted on at


قرآن کریم فرقان حمید آخری آسمانی کتاب ہے-جو نبی آخر زمان حضرت محمّد پر نازل ہوا –



 قرآن کریم پر عمل کرنے، اسے سمجھنے حتی کہ صرف اس کی تلاوت کرنے اور یاد کرنے پر بھی اللہ اپنے بندو کو ثواب عطا کرتا ہے اور ان کے گناہ بخشتا ہے- سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اللہ نے قرآن مجید سے پہلے تو کتابیں نازل کی تھیں ان کتابوں میں بھی اللہ کے احکامات تھے لیکن ان کتابوں کو پڑھنے کا ثواب کا وعدہ نہیں تھا آخر کیوں ؟؟؟



 


 اس کی وجہ یہ تھی کہ اللہ جو کہ حکیم الخبیر ہے وو جانتا تھا کہ ان کتابوں کی تعلیمات محفوظ نہ رہے گی – ان میں رد بدل کیا جائے گا – اور یہ اللہ کے کلام کے بجاۓ بہت حد تک انسان کا اپنا کلام رہ جائیں گی اس لئے انہوں نے ں کتابوں کی تلاوت پے کوئی ثواب نہیں رکھا – جب کے قرآن پاک صرف اللہ کا کلام ہے –



 حضرت جبرائیل نے اس کے لوح محفوظ سے حضرت محمّد کے دل تک بغیر کسی تبدیلی کے پنچایا اور اس کے بعد آج تک اس قرآن پاک میں کوئی تغیر و تبدل نہیں آیا کیوں کہ اس کی حفاظت کا ذمہ رب اللہ نے خود اٹھایا – اور قرآن پاک میں ارشاد فرمایا! "بلا شبہ یہ ذکر ہم نے نازل کیا اور ہم خود اس کے محافظ ہیں" اب جب کہ قرآن پاک بلکل ویسے ہی ہمارے پاس مجود ہے جسا کہ "لوح محفوظ" میں موجود ہے- یعنی کہ یہ خالص رب تعالیٰ کا کلام ہے- تو اللہ کا خالص کلام ہونے کی وجہ سے اسے یہ شرف حاصل ہے کہ اس کی تلاوت باعث ثواب اور اس کو یاد کرنا باعث ثواب و عزت و شفاعت و بخشش ہے-


 


الله ہم سب کو ہدایت کے راستے پرچلنے کی توفیق عطا کرے. 


امین


 


میرا اسلامی مضمون پڑھنے کا شوکریہ .


دعاوں میں یاد رکھییگا.


مضمون نگار: ذیشان علی



About the author

Zeeshan_Khan

I am working in Bitlanders as a Translator and writter. Profession: Electronic Engineer Big projects: Control system designing , Fpga controls auto Traffic light etc Member at: IEEE Future Plan: To work on drones for benefit of mankind. Aim: To finish the energy crises by giving my best to make…

Subscribe 0
160