انتہا

Posted on at


لفظ انتہا کی اہمیت سے میں پچھلے ۲۰ سال تک ناواقف تھا۔ ہم بچپن سے انتہا کچھ اس طرح استعمال کرتے تھےکہ انتہائی خوب صورت کھلونا،انتہائی خوب صورت گھر،انتہائی خوبصورت لکھائی،انتہائی خوبصورت کپڑے،انتہائی خوبصورت موٹر،انتہائی خوبصورت لڑکی وغیرہ۔۔۔

ان ساری باتوں کا مطلب یہ ہے کہ ہم بے چارے لفظ انتہا صرف اور صرف مثبت پہلو پر استعمال کرتے تھے۔ اور ہمیں کیا پتہ لوگ لفظ انتہا کا فائدہ اٹھا کر مختلف نا جائز اور غیر قانونی طور پر استعمال کرتا ہے۔ جیسےمصیبت کی انتہا،بے حیائی کی انتہا وغیرہ۔

بی ایم سی آئی ٹی بے چاروں کی زلالت کی انتہا کب اور کس وقت ہوتی ہیں اس سے آپ لوگ شائد واقف نہ ہو۔ کیونکہ اکثر لڑکوں اور لڑکیوں نے انٹرویو کے دنوں میں کے ایم سی دیکھا ہوتا ہے اور ان کے اذہان میں سارے میڈیکل کالج کا تصور کے ایم سی کی طرح ہوتا ہے۔ لیکن جب وہ بنوں میں آتا ہے اور یہاں کے حالات واقعی زلالت کی انتہا ہوتی ہے۔

جب انتہائی ہی نا امیدی اور پریشانی کی حالت میں ایدمیشن کا فیصلہ کرتا ہے اور اکاؤنٹ سکیشن میں داخل ہوتا ہے تو وہاں تھوڑی دیر میں پانچ سے ذیادہ مرتبہ ”لشکی لشکی” اور ایک سو انچاس سے زیادہ بار تو سے توسے یہ سن کر یقیناً انتہا ہوتی ہیں۔ پھر جب ہاسٹل ایڈمیشن کی بات آتی ہے تو سارا کالج ڈھونڈ ڈھونڈ کر نہ ملنے پر جب کوئی کسی کالج سٹوڈنٹس سے پوچھتا ہے اور اس کا جواب ہوتا ہے کہ پھر ایک ایک کمپارٹ مینٹ چیک کرنے کے بعد جب پرووسوٹ کا آفس ملتا ہے اور وہاں دفتر میں کھڑے کھڑے آپ کوصرف داچہ کیمہ دوکنہ کے علاوہ کوئی لفظ سنائی نہیں دے گا۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160