خوشاب

Posted on at


پاکستان کا مشہور ضلع خوشاب سرگودھا اور میانوالی کے درمیان دریاۓ جہلم کے کنارے واقع ہے۔ خوشاب کی زمین بہت ہی زرخیز ہے۔ یہاں جھیلیں بھی ہیں۔ جبکہ ستر فیصد رقبے پر پہاڑیاں بھی ہیں۔ ضلع خوشاب میں نمک اور کوئلے کے بہت زیادہ ذخائر پاۓ جاتے ہیں۔ یہاں کے لوگ کھیتی باڑی اور جانوروں کی افائش نسل سے منسلک ہیں۔ خوشاب کے پہاڑی علاقے میں زیادہ تر اعوان اور دوسرے قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگ رہائش پذیر ہیں۔



۱۹۸۰ میں یہاں صنعتیں اور فیکٹریاں لگائی گئیں اور اسے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا۔ اسی وجہ سے یہاں صنعتوں نے بہت ہی جلد کامیابی کی منازل طے کیں۔ اس دور میں یہاں سیمنٹ،چینی اور کپڑے کے کئی کارخانے قائم کیے گئے۔


کانٹھی باغ ضلع خوشاب کا مشہور ترین باغ ہے۔ یہ کھا با کی گاؤں کے قریب واقع ہے۔ خوشاب میں کتھا سگرل کا علاقہ پہاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ جو کان کنی کے اعتبار سے بہت موزوں ہیں۔ یہاں سے وسیع مقدار میں کوئلہ اور نمک نکالا جاتا ہے۔ پاکستان کے جنوبی پوٹھوہار میں نمکین پانی کی مشہور جھیل کھابا کی جھیل ہیں۔ یہ جھیل خوشاب کے قریب ہی واقع ہے۔ یہ جھیل ایک کلو میٹر چوڑی اور دو کلو میٹر لمبی ہیں۔ کھابا کی جھیل کے ساتھ لگنے والے گاؤں کو بھی یہی نام دیا گیا ہے۔ وادی سکیسر پوٹھوہار کا بلند ترین مقام ہے۔ اسکی بلندی ۴۹۴۶ فٹ ہے۔ یہ وادی بھی ضلع خوشاب میں واقع ہے۔



اوچالی اور اوچالی جھیل سکیسر پہاڑ کے نیچے بہتی ہیں۔ یہ نمکین پانی کی جھیلیں ہیں۔ ضلع خوشاب کی تین تحصلیں ہیں۔ جن میں خوشاب،نور پور اور قائد آباد شامل ہیں۔ جبکہ نوشہرہ اسکی کی سب تحصیل ہے۔ خوشاب میں پاکستان کا یورینیم ریکٹر بھی ہے۔ اس وجہ سے یہ ایک حساس علاقہ ہے۔ سپیشل ویپن پروگرام کا مرکز ہونے کی وجہ سے اس علاقے کی بہت زیادہ حفاظت کی جاتی ہے۔ 




About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160