Cancer/ بُرج سرطان

Posted on at



ایسے افراد جن کی پیدائش 22 جون تا 21 جولائی کے درمیان ہوتی ہےبُرج سرطان کے حلقہ میں آتے ہیں۔ بُرج سرطان سے متعلق افراد جذباتی اور شاعرانہ مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ افراد ہر کام نہایت سوچ وبیچار کے بعد ہی سر انجام دیتے ہیں۔ وقتی اور چھوٹی چھوٹی ناکامیوں سے دلبرداشتہ نہیں ہوتےبلکہ نہایت جانفشانی سے کامیابی کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ روپے پیسے اور دولت سے انہیں کچھ ذیادہ ہی دلچسپی ہوتی ہے،



عمومنن دولت کمانے اور اسے جمع کرنے کی فکر میں لگے رہتے ہیںانہیں دولت کمانے کے ڈھنگ بھی خوب آتے ہیں۔ نت نئے طریقوں اور نئے نئے ڈھنگ سے دولت کمانے کے طریقوں سے واقف ہوتے ہیں۔ یہ افراد مزاجی اعتبار سے متصاد کیفیات کے حامل ہوتے ہیں اس کے باوجود انہیں اپنی نجی اور گھریلوزندگی سے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔اکثر نئے نئے گھر بناتے ہیں لیکن اپنے منتقی مزاج کی وجہ سےدوسرے لوگوں کی نسبت کچھ ذیادہ ہی پریشانی میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ کسی بھی قسم کے رعب و دبدبے کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی تخیلات میں ان لوگوں کا جواب نہیں ہوتا۔



برج کینسر سے تعلق رکھنے والے افراد ان شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں مثلاً شعبہ دواسازی ، شعبہ تثنیف و تا لیف، انٹرنیشنل کاروبار، آرائش و زیبائش کے تمام امور، موسیقی،شا عری، اداکا ری کے تقریباً تمام ہی شعبے، گھریلو شعبہ جات مثلاًتعظیم و آرائش، سماجی و رفاعی اداروں میں بہتر کارکردگی۔ کینسر افراد کے لئےدرج بالاشعبوں میں دوسرے پیشوں کی نسبت ذیادہ کامیانی کے امکانات ہوتے ہیں۔



About the author

ahadaleem

I m Muhammad Aleem from Chishtian, Distt. Bahawalnagar. I have done my MBA Finance from University of Lahore, Lahore.

Subscribe 0
160