may Allah include us among these

Posted on at


حدیثِ نبوی صلی الله علیہ وسلم ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ:
نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:
سات آدمی ایسے ہیں جنہیں اللّٰہ تعالٰی قیامت کے دن اپنے عرش کے نیچے سایہ دے گا جبکہ اس کے عرش کے نیچے سایہ کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہوگا.
1-عادل حاکم
2-وہ نوجوان جس نے اپنی جوانی اللّٰہ کی عبادت میں گزاری
3-ایسا شخص جس نے اللّٰہ کو تنہائی میں یاد کیا اور اس کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے،
4-وہ شخص جس کا دل مسجد میں لگا رہتا ہے۔
5-وہ دو آدمی جو اللّٰہ کیلئے محبت کرتے ہیں۔
6-وہ شخص جسے کسی بلند مرتبہ اور خوبصورت عورت نے اپنی طرف بلایا،اور اس نے جواب دیا کہ میں اللّٰہ سے ڈرتا ہوں۔
7-اور وہ شخص جس نے اتنا پوشیدہ صدقہ کیا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی پتہ نہ چل سکا کہ دائیں نے کتنا اور کیا صدقہ کیا ہے۔
_
صحیح البخاری۔ (حدیث۔نمبر۔ 6806)


About the author

160