Part (2) روزے کیا ہے اور اسکا مقصد؟

Posted on at


 

حضرت محمدﷺ کی حدیث کا مہفوم ہے کہ بد نصیب ہے وہ انسان جو ماہ رمضان کو پائے اور اپنی بخشش نہ کروا سکے۔ یعنی اگر کوئی شخص اللہ پاک کی رضا اور اسکی خوشنودی چاہتا ہے اور اپنے گناہوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے تو رمضان المبارک کا مہیںہ اس کے لیے غنیمت ہے۔  اسے چاہیے کہ اس کے ہر ہر لمہے سے بھر پور فائدہ اٹھائے۔  

                                 

یہ تو تھیں اس مہینے کی برکتوں اور فضیلتوں کا مختصر سا بیان ، اصل بات تو اس مبارک مہینے کے پیغام اور اسکے مقصد کو جاننا ہے۔ اس کے مقاصد کا ہمیں اللہ تعالی کے اس فرمان سے ہوتا ہے۔  کہ

‘‘ اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جیسے کہ تم سے پہلی امتوں پر کیے گیے تھے تا کہ تم  پرہیزگار بن جاؤ’’۔

                                        

اس آیت کریمہ سے ہمیں روزے کے مقصد کی طرف اشارہ ملتا ہے۔ اور وہ مقصد پرہیز گاری ہے۔  پرہیز گاری کو سمجھنے کے لیے میں آپکو ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں۔  جب آپ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو وہ بیماری کی نوعیت کو دیھکتے ہوئے آپکو کئی چیزوں سے منع کرتا ہے تا کہ بیماری میں اضافہ کے بجائے کمی ہو۔  یہ چیز پرہیزگاری کہلاتی ہے۔  لہزا اگر انسان اللہ پاک کے ڈر سے گناہ کرناچھوڑ دے اور اسکے بنائے ہوئے راستے پر چلنا شروع کر دے تو یہی اللہ پا ک کے نزدیک پرہیزگاری کہلاتی ہے اور یہ رمضان المبارک کا مقصد ہے۔

                                  

                                                       آپکے تعاون کا شکریہ!

 

مضمون نگار          کامل خان                                             



About the author

kamil-khan

I am kamil khan, i am on film annex because through this platform i can share my thoughts and ideas with world....

Subscribe 0
160