!!!!!!!دلچسپ ٹوٹکے سب کے لیے

Posted on at


کبھی کبھی ہمیں ہنسناں اور ہنساناں بھی چاہیے اور اسی سلسلے میں کچھ دلچسپ ٹوٹکے آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہوں گی۔ جو یقیناً آپ کو پسند آئیں گے۔ ملاحظہ کیجیئے:۔

  

۔۔۔۔۔۔۔(۱)۔۔۔۔۔۔۔اگر سالن میں نمک زیادہ ہو جائے تو نمک کا اثر ختم کرنے کے لیے دو پیالی چینی ڈال دیں۔ نمک کا اثر بہت جلد ختم ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔(۲)۔۔۔۔۔۔۔کپڑے پر لگے زنگ کو اتارنے کے لیے اتنے حصے کو احتیاط سے کاٹ دیں۔ اس سے ایک آپ کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔(۳)۔۔۔۔۔۔۔۔اکثر برتن تیز آنچ پر کالے ہو جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے کھانا پکانے سے پہلے چولہا بند کر دیں۔ اس طرح برتن کبھی کالے نہیں ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔(۴)۔۔۔۔۔۔۔۔ہاتھوں سے لہسن کی بو دور کرنے کے لیے ہاتھ مٹی کے تیل سے دھولیں۔ لہسن کی بو دور ہو جائے گی۔ پھر تیل کی بو آئے گی۔ لیکن ایک دو روز میں یہ خود بخود چلی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔(۵)۔۔۔۔۔۔۔اکثر ہمسائے چائے کی پتی مانگتے رہتے ہیں۔ ان سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ استعمال شدہ پتی کو خشک کر کے رکھ لیں اور مانگنے پر دیں۔ یاد رہے! پھر وہاں جا کر چائے نہ پینے بیٹھ جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔(۶)۔۔۔۔۔۔بال لمبے نہ ہوتے ہوں تو روز اور ہر وقت زور زور سے کھینچتے رہیں۔ اس طرح یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔(۷)۔۔۔۔۔۔۔اخبار خود خرید کر پڑھنا مہنگا پڑھتا ہے تو ضروری یہ ہے کہ خود خرید کر پڑھنے کے بجائے پڑوس سے منگوا کر پڑھیں۔

یہ تمام تر ٹوٹکے پڑھنے میں تو عجیب ہیں پر مسکراہٹ کے لیے مفید ہیں۔ ایسے ٹوٹکے کوئی کوئی دیتا ہے اور اگر دے بھی تو عمل کرنے میں دیر نہیں کرنا چاہییے۔ بہت سے مسائل کا حل اتنی آسانی میں چھپا ہے تو دیر نہیں کرنی چاہیے۔ زندگی میں دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا بہت مشکل کام ہوتا ہے، پر کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں۔اس لیے ہمیشہ مسکراہٹیں بکھیریں اور سمیٹیں۔ اور دوسروں کی مسکراہٹ کا وسیلہ بننیں کی کوشش کریں۔ کیا پتا آپ کی دی ہوئی مسکراہٹ میں کسی کی زندگی چھپی ہو۔

 

If you want to share my any previous blog click on this link: www.filmannex.com/user/aafia-hira/286253

Follow me on Twitter: Aafia Hira

Thanks for your support.

Written By: Aafia Hira  



About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160