مسجد کامقصد

Posted on at


مسجدایسی جگہ جہاں مسلمان اللہ تعالٰی کی عبادت کرتے ہیں اور احکامات خداوندی کا فریضہ ادا کیا جاتا ہے مسجد مسلمانوں کیلئے مذہبی مرکز کی حیثیت بھی رکھتی ہے مسجد کا لغوی معنی سجدہ گاہ کے ہیں مسلمان اس میں  پانچ وقت سر بسجود ہو کر اللہ کے حضور اپنی عاجزی اور انکساری کی گواہی پیش کرتا ہے سب سے پہلی مسجد جوکہ تعمیر کی گئی وہ خانہ کعبہ ہے۔ارشاد باری تعالٰی ہے ’’اور یہ کہ مسجدیں اللہ کیلئے ہیں‘‘ ۔

الغرض مسجد ایک عبادت گاہ ہوتی ہے نہ کہ صرف دیکھنے اور نمودو نمائش کیلئے ۔آج کے دور میں ہم مسجد کا اصل مقصد بھول چکے ہیں انکو خوب صورت بناکر صرف تفریح گاہ کا درجہ دے دیتے ہیں انہیں کچھ عرصے بعد ویران چھوڑدیا جاتا ہے اذان ہورہی ہوتی ہے ہم مسجد جانے کی بجائے بازاروں کا رخ کرتے ہیں حالانکہ مسجداسلامی معاشرے میں اخوت و مساوات کا درس دیتی ہے مسجد اسلامی ثقافت کا مظہر ہے۔حدیث میں آتا ہے ’’اللہ کے نزدیک محبوب ترین جگہ مسجد اور مبغوض جگہ بازار ہے‘‘۔

تمام مندرجہ بالا گفتگو کا مقصد یہ ہے کہ ہم مسجد بنانے کا مقصد جاننے کے باوجود ایسی کوتاہی کیوں کرتے ہیں کہ بجائے ثواب کمانے کے الٹا گناہ گار ہو جاتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اس میں پانچ مرتبہ نماز پڑھیں اور قرآن پاک کی تلاوت کریں اپنے پیچیدہ مسائل مسجد میں بیٹھ کرحل کریں بجائے نہ کہ صرف اس کی خوب صورتی کی تعریف کرتے رہیں۔

 



About the author

160