سوچ بدلیں قسمت بدلیں - دوسرا اور آخری حصّہ

Posted on at


کسی انسان کی ناکامی کی کوئی ایک وجہ نہیں ہوتی .کوئی انسان اسی وقت ناکام ہوتا ہے جب اس نے محنت نہ کی ہو اس میں جوش، جذبے، لگن اور فکر کی کمی ہو یا پھر ناکامی کا خوف اس پر اتنا مسلط ہو جاۓ کہ کامیابی کے جذبے پر حاوی ہو جاۓ اور اس کی محنت رائیگاں ہو جاۓ .اگر اپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو سمجھ لینا چاہیے کے کامیابی کا سب سے پہلا اصول خود اعتمادی ہے .انسان کا خود پر اعتماد ہی اسکی کامیابی کی دلیل ہے .ایک مثبت سوچ انسان کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا سکتی ہے .اگر یہ سوچ ذہن میں پیدا کر لی جاۓ کہ یہ کام مجھے کرنا ہے اور بہت بہتر انداز میں کرنا ہے بلکہ یہ کام مجھ سے بہتر کوئی اور شخص کر ہی نہیں سکتا تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ کامیاب نہ ہوں .ایسی مثبت سوچ اگر آپ کے اندر ہوگی تو آپ کے حوصلے کا گراف بہت اونچا ہو جاۓ گا اور نہ صرف حوصلہ بلکہ جذبہ بھی بڑھ جاۓ گا اور پھر آپ ہی کامیاب ہوں گے .ایسی صورت حال میں ناکامی کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا .ایک وکیل اپنے موکل کو کبھی یہ نہیں کہے گا کے ہم یہ مقدمہ ہار جائیں گے نہ ہے ایک ڈاکٹر اپنے مریض کو یہ کہے گا کہ تم مر جاؤ گے .اگر وہ ایسا کہنے لگیں تو مریض کی آس و امید ہی ٹوٹ جاۓ .وہ لوگ ہمیشہ اپنے کلائنٹ کا حوصلہ ہی بڑھاتے ہیں اور یہی انکی کامیابی کی دلیل ہے

زندگی میں کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں .اس کے لئے بہت پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں بہت مشکلات اٹھانا پڑتی ہیں تب کہیں جا کر کامیابی کے دیوی آپ پر مہربان ہوتی ہے .اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا کوئی نہ کوئی مقصد ،خواب ،منزل یا مقصد ایسا ضرور ہونا چاہیے جس کو سامنے رکھ کر آپ محنت کر سکیں .اور آپ میں ایسی لگن کا ہونا بھی اشد ضروری ہے جو آپ کو اپنے مقصد کے حصول کے لئے محنت پر اکساتی رہے .ان سب کے علاوہ اللہ کی ذات پر یقین بھی کامیابی کے حصول کا ایک اہم حصّہ ہے .آپ پورے جوش، جذبے اور لگن سے محنت کریں اور نتیجہ الله پر چھوڑ دیں اور کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی آپ کے قدموں میں نہ ہو .مگر اس سب کے دوران آپ کو ذہنی طور پر فعال رہنا ہوگا .آپکی سوچ کا ہر زاویہ آپکے مقصد کی طرف ہونا چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کوشش کریں کے دوسرے لوگوں کے ساتھ آپکے تعلقات بہتر رہیں .جیسے اگر آپ ادیب بننا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے مطالعہ کی عادت ڈالیں .مختلف کتابوں کو پڑھنے کی عادت ڈالیں جس بارے میں آپ لکھنا چاہتے ہیں اس شعبے کے بارے میں تمام تر معلومات اکھٹی کریں اور جو جو کچھ ذہن میں آئے اس کو صفحہ قرطاس پر منتقل کرتے جائیں اور ایک وقت ایسا آئے گا جب آپ ایک ادیب بن چکے ہوں گے 

 

زندگی میں کامیابی اور ناکامی کا چولی دامن کا ساتھ ہے ان کی مثال بہار اور خزاں کے موسم کی طرح ہے اگر آپ آج ناکام ہوۓ ہیں تو کل کامیاب بھی ہوں گے .اگر انسان کا جذبہ سچا اور دل میں کچھ کرنے کی لگن ہو تو کامیابی آپ کو گلے لگانے کو بیتاب ہوگی .کامیابی کا ایک اصول یہ بھی ہے کہ آپ خوش رہیں .ایک خوش باش اور مطمئن دماغ میں ہمیشہ مثبت سوچ آتی ہے اور مثبت سوچیں آپکی کامیابی کی راہیں ہموار کرتی ہیں .ایک خوش دماغ میں اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے نئے نئے خیالات کا گزر بھی ہوتا رہتا ہے .مگر ایک اداس دماغ مایوسی کا گھر ہوتا ہے .اداس دماغ میں منفی سوچیں اپنا گھر کر لیتی ہیں. آپ اداس بیٹھے ہوں گے تو آپکی سوچ بھی اداس پریشان اور مرجھائی ہوئی منفی قسم کی ہوگی .اداسی کے عالم میں کوئی خیال پہلے تو آپکے ذہن میں آتا ہی نہیں اور کوئی نیا خیال آ بھی جاۓ تو آپکا پراگندہ ذہن اسکو قبول نہیں کرتا .اس کے علاوہ زیادہ غصے سے بھی گریز کرنا چاہیے کیوں کہ کسی مقصد کے حصول کی راہ میں اگر کسی موڑ پر غصہ آجاۓ تو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سلب ہو کر رہ جاتی ہے 

 

کامیابی کے حصول کے لئے آپ کے قوت ارادہ کا مضبوط ہونا بھی بہت ضروری ہے .ایسے لوگ جو روز سورج غروب ہونے کے ساتھ ایک کام کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور اگلے دن صبح تک ان کا ارادہ تبدیل ہو چکا ہوتا ہے ایسے لوگ زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہو پاتے .حضرت لقمان کا قول ہے کہ ایک دانا آدمی دوسروں کے تجربات سے سیکھتا ہے اور ایک جاہل آدمی اپنے اعمال سے بھی نہیں سیکھتا .ہمیں چاہیے کہ اپنی ناکامیوں سے عبرت حاصل کریں اور مستقبل کے لئے ایسے منصوبہ بندی کریں کے دوبارہ ہم کو ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے .تبھی اپنے کنارے کی گھاس سبز ہوگی وگرنہ آپ جانیے دوسرے کنارے کی گھاس تو ہمیشہ ہی سر سبز لگتی ہے 



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160