نماز جنازہ اور اس کی اہمیت

Posted on at


اس دنیا میں ہر ایک کی جان خواہ  وہ انسان ہو یا ہوں الله کی عطا کردہ امانت ہے- ہر انسان اور حیوان کو اس کی زندگی کی طے شدہ حد پوری  کرنے کے بعد موت آنی  ہے- اس کے بعد اس کا حساب کتاب شروع ہو جانا ہے اور الله کی پاک ذات کے سامنے حاضر ہو کر اپنے  اعمال کا حساب دینا ہے- دنیا کی ہر چیز چرند ، پرند، حیوان، انسان، جنوں  یہاں تک کہ فرشتوں  کو بھی  فنا ہے باقی رہنے والی صرف الله کی ذات ہے – قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے: " ہر جاندار کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے" –

جب کوئی مسلمان بچہ ، بوڑھا ، مرد یا عورت  فوت ہو جائے  تو دوسرے مسلمان اس کی نماز جنازہ ادا کرتے ہیں- فوت ہو جانے والے شخص  کو "میت" کہتے ہیں اور نماز جنازہ فوت ہو جانے والے  شخص کے لئے اجتماعی دعا ہوتی ہے-دین اسلام میں اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ جہاں تک ہو سکے زیادہ سے زیادہ لوگ میت کی مغفرت کے لئے نماز جنازہ  میں شرکت کریں- اگرچہ نماز جنازہ سب پر فرض کی گئی ہے تاہم اگر علاقے کے چند لوگ بھی ادا کریں تو باقی سب کی طرف سے بھی ادا ہو جاتی ہے- اسے فرض کفایہ کہا جاتا ہے-

مرنے والے  شخص  مرد ہو یا عورت، بچہ ہوا یا بوڑھا اسے اسلامی طریقوں کے مطابق نہلایا جاتا ہے- میت پاک کر کے کفن پہنایا جاتا ہے- عورت کے کفن کا کپڑا مرد کے کفن کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے عورت کے کفن میں پانچ کپڑے جب کہ مرد کا کفن میں تین کپڑے ہوتے ہیں- کفن پہنا دیا جائے تو میت کے لئے نماز جنازہ باجماعت  پڑھی جاتی ہے-  سب  لوگ امام کے پیچھے قبلہ رو ہو کر نماز جنازہ ادا کرتے ہیں- نماز جنازہ میں کوئی سجدہ نہیں ہوتا بلکہ کھڑے کھڑے ادا کی جاتی ہے- عورتیں  مردوں کے ساتھ اس نماز میں شرکت نہیں کر سکتیں اگر عورتوں کے لئے علیحدہ  انتظام ہوا ہو تو وہ نماز جنازہ پڑھ سکتی ہیں –

نماز جنازہ مرنے والوں کے لئے الله پاک سے دعا اور التجا ہے – مسلمان جب مل کر ایک جگہ جمع ہو کر الله کی بارگاہ میں دوا کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں تو اجتماعیت کی برکت سے الله پاک اس دعا کو قبول فرما تا ہے- اسی لئے فرمایا گیا ہے جتنے زیادہ لوگ اس میں  شرکت  کریں اتنا بہتر ہے- کتاب و سنت سے یہ بات واضح ہے کہ یہ سب پر فرض ہے اور جوشخص اس سے انکار کرتا ہے وہ کافروں کی صف میں شامل ہو جاتا ہے- نماز جنازہ میں یہ دعا کی جاتی ہے:

”یا اللہ! تو ہمارے زندوں کو بخش اور ہمارے مردوں کو، اور ہمارے حاضر شخصوں کو اور ہمارے غائب لوگوں کو اور ہمارے چھوٹوں کو اور ہمارے بڑوں کو اور ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو۔ یا اللہ! تو ہم میں سے جس کو زندہ رکھے تو اس کو اسلام پر زندہ رکھ اور جس کو ہم میں سے موت دے تو اس کو ایمان پر موت دے۔"

 

نماز جنازہ ایک اہم عبادت مانی جاتی ہےاور  اس کا  بہت زیادہ اجروثواب ہے- یہ ظاہر کرتی ہے کہ مسلمان نہ صرف فوت ہونے والوں کی بخشش کے لئے دعاگو ہوتے ہیں بلکہ وہ غمگین اور افسردہ ساتھیوں کے دکھ درد میں بھی برابر کے شریک ہیں- اس سے آپس میں ہمدردی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور بھائی چارے کا رشتہ پروان چڑھتا ہے- ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک  ہو کر اور غمزدہ لوگوں کی دل جوہی کر کے دل کو سکون و اطمینان ملتا ہے- یہ نہ صرف اتحاد و اتفاق کی علامت ہے بلکہ یہ انسان کے دل میں یہ احساس بھی پیدا کرتی ہے کہ ہر چیز فانی ہے- ہمیں بھی ایک دن موت آنی ہے اور موت سے پہلے ایسے اعمال جمع کر لینے چائے کہ اس پاک ذات کے سامنے جاتے ہوے شرمندگی نہ ہو-  



About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160