دوستی

Posted on at


دوستی



دوستی کی تعریف کچھ یوں کی جاتی ہے کہ ایک انسان دوسرے انسان کہ دکھ کو سکھ میں بدلنے کہ لئے جو جددو جہد کرتا ہے اس کاوش کو دوستی کہتے ہیں
دوستی ایک خوبصورت احساس ہے دوستی نی یا پرانی ہوتی ور دوستی کہ لئے بہت لمبے عرصے کی ضرورت نہیں ہوتی دوستی تو محبت کی طرح جڑ پکڑتی ہے
دوستی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے اداس ہوں یا خوش دوست ساتھ ہوں تو اداسی اداسی نہیں رہتی اور خوشی میں کی گنا اضافہ ہو جاتا ہے
دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جسکی آپ کو زندگی کہ موڑ پر ضرورت پڑتی ہے ور رشتوں کی طرح دوستی بھی ہماری زندگی کا ایک اہم حصّہ ہے اور بعض اوقات دوست آپ کو دوسرے رشتوں سے بھی زیادہ عزیز ہو جاتے ہیں
اور سچا دوست وہ ہوتا ہے جو صرف نہ خوشی میں آپ کہ ساتھ ہو بلکے دکھ میں بھی آپ کا ساتھ دے
ہمیں زندگی میں بہت سے رشتے بنے بناے ملتے ہیں جیسے کہ ماں باپ بہن بھائی رشتہ دار مگر دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جسے ہم خود بناتے ہیں
جیسے کہ ہر رشتہ اپنی اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے ویسے ہی دنیا میں اس رشتے کا کوئی نملبدل نہیں ہے اور دوستی ایک نایاب رشتہ ہے اگر کسی کو مخلص دوست مل جاۓ تو وہ دنیا کا امیرانسان ہو گا


دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جو سونے چاندی ہیرے سے بھی مہنگا ہوتا ہے
جیسا کہ کسی نے حضرت علی رضی الله عنہ سے پوچھا دوست اور بھائی میں کیا فرک ہے آپ نے فرمایا بھائی


سونا اور دوست ہیرا ہے اس آدمی نے کہا آپ نے بھائی کو کم قیمت اور دوست کو قیمتی چیز سے تشبی کیوں دی تو آپ نے فرمایا سونے میں اگر دراڑ ا جاۓ تو اسے پگھلا کر بلکل پہلے جیسا بنایا جا سکتا ہے جب کہ ہیرے میں دراڑ ا جاۓ تو اس کو کبھی بھی پہلے جیسا نہیں بنایا جا سکتا
دوستی مطلب اور مفاد سے بالاتر ہونی چاہئے سچا دوست وہ ہوتا ہے جو آپ کی بھلائی چاہے کچھ دوست بہت محلص اور سچے ہوتے ہیں جو ہمیں دنیا کی برائیوں سے دور رکھتے ہیں اور ان چیزوں سے بھی جو ہمارے لئے نقصان دہ ہوں
اچھے دوست آپ کو ہمیشہ اندھیروں سے روشنی کی طرف لے کر آتے ہیں اچھا دوست بھی خدا کی بہت بڑی نعمت ہوتی ہے انسان کے لئے اور دوستی خدا کا دیا ہوا بہت خوبصورت تحفہ ہے



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160