قطع رحمی کرنے والے کا گناہ

Posted on at


قطع رحمی کرنے والے کا گناہ


 


حضرت محمد بن جبیربن مطعم (رضی الله عنہ) کہتے ہیں


میرے والد نے مجھ کو بتایا ، انہوں نے رسول الله (صل الله علیہ وسلم)


کو فرماتے سنا تھا کہ قطع رحمی کرنے والا جنّت میں نہیں جا سکے گا


حضرت ابوھریرہ (رضی الله عنہ) نبئ کریم (صل الله علیہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں . آپ نے فرمایا


رحم ، رحمٰن کی ایک شاخ ھوتی ہے ، وہ قیامت کو کہے


گی کہ اے میرے پروردگار! مجھ پر ظلم ھوا ، اے پروردگار


مجھے جدا کر دیا گیا ، الہی ! میں (یہ ھو گئی ھوں ، وہ ھو گئی


ھوں) تو الله تعالیٰ اس سے فرمائے گا کہ اے رحم عورت ! کیا


تو اس بات پر خوش نہیں کہ میں اسے کاٹ دیتا ھوں جس نے


تجھے کاٹا تھا ، اور اسکو جوڑتا ھوں جس نے تجھے جوڑا تھا


 


حضرت سعید بن سمعان (رضی الله عنہ) کہتے ہیں کہ


میں نے ابوھریرہ (رضی الله عنہ) کو بچوں اور بیوقوفوں


کی حکمرانی سے پناہ مانگتے ہوۓ سنا


سعید بن سمعان (رضی الله عنہ) کہتے ہیں کہ


مجھے ابن حسنہ جہنی (رضی الله عنہ) نے بتایا


کہ انہوں  نے حضرت ابوھریرہ (رضی الله عنہ) سے کہا


اس (نوعمروں اور بیوقوفوں کے) امیر کی کیا علامت


ھو گی ؟ انہوں نے کہا کہ قطع رحمی شروع ھو جاۓ گی


سرکش کی تابعداری ھو گی اور راہ راست دکھانے والے


کی کوئی نہیں سنے گا


حضرت عیینہ بن عبد الرحمن (رضی الله عنہ) کہتے ہیں کہ


(میں نے اپنے والد سے سنا ، حضرت ابوبکر (رضی الله عنہ


نے کہا کہ نبئ اکرم (صل الله علیہ وسلم) نے فرمایا کہ ایسا


کوئی گناہ نہیں اس لائق کہ جس کی سزا دنیا میں ہی جلد مل


جاۓ اور کچھ آخرت میں بھی رکھی جاۓ ، اگر ہے تو صرف


قطع رحمی اور بغاوت ہے


جس کی سزا جلد دنیا میں دی جاتی ہے اور باقی سزا آخرت میں دی جاۓ گی


 


ایک نظم جس کا عنوان قناعت ہے . آپ کی حضور پیش ہے


قناعت


جو ملے اس پر اکتفا کرو


شکر رزاق سدا ادا کرنا


نام اس کا ہی تو قناعت ہے


یہ بھی انساں کی اچھی عادت ہے


کوششوں میں مگر کمی نہ کرو


رحمت حق سے پر امید رھو


اس سے دل کو سکون ملتا ہے


یعنی دل مطمئن سا رہتا ہے


 


ہیرا پھیری سے گر ھوا حاصل


ساز و سامان ہے وہ لا حاصل


اس سے دل کا سکون چھنتا ہے


اور دل بیقرار رہتا ہے


دل قناعت سے ھو گر بہرہ مند


ہیرا پھیری اسے نہیں ہے پسند


اپنے خالق سے یہ دعا مانگو


وہ قناعت عطا کرے سب کو


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post 


بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ




بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    




 


 


 


 


                                                                    



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160