ٹماٹر( سبزی ہی نہیں ایک پھل بھی ہے)حصہ اول

Posted on at


 

ٹماٹر کے نام سے کون واقف نہیں ہے جو کہ روزمرہ زندگی میں ہماری خوارک بننے والی غذا کا یاک ضروری جزو ہے ٹماٹر کو لاطینی زبان میں( لائیکوپرسیکم اسکولینٹوم) کہا جاتا ہے ٹماٹر کی بہت سی قسمیں ہے اور بہت سے رنگ لیکن گہرے سرخ رنگ کے ٹماٹر سبزی مارکیٹمیں بہت عام ہے لیکن طبی لحاظ سے سرخ پکا ہو ٹماٹر اچھا سمجھا جاتا ہے ٹماٹر کو یورپ میں پاگل یا غصیلا سیب بھی کہا جاتا ہے جبکہ فرانس میں ٹماٹر کو اسکے رنگوں کی خصوصیات کی بناء پر ’’ محبت کے سیب‘‘ کا نام دیا گیا ہے

ٹماٹر اصلا جنوبی افریقہ کے جنگلوں میں پایا جاتا تھا جہان سے آنے والے لوگ اسے وسطی امریکہ لائے اور میکسیکو کی قدیم ازٹک اور مایا اقوام نے اسے کاشت کیا اور ٹو ماٹو کے نام سے متعارف کرایا سولہویں صدی عیسوی کے آغاز میں میکسیکو اور پیرو کے ہسپانوی فاتح اسے یورپ لائے اسپین اور اٹلی میں ٹماٹر کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ پودے یورپ میں زہریلے پودوں کی ایک قسم ’’سولاناش‘‘ سے تعلق رکھنے کی بناپر انسانی صحت کے لیے اس کے خواص کو مشکوک تصور کیا گیا ہے سولہویں صدی عیسوی کے آباد کاروں کے ہاتھوں یہ شمالی امریکہ پہنچا اور پھر انیسویں صدی تک ٹماٹر وہاں کی سبزی منڈیوں پر چھا گیا

ٹماٹر کو پھل اور سبزی دونوں میں شمار کیا جاتا ہے ٹماٹر کی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے امریکہ میں ایک مقدمہ بھی دائر کیا گیا تھا جس پر ۱۸۹۳ میں امریکی سپریم کورٹ کے ایسوسی ایٹ جج نے یہ فیصلہ دیا کہ علم نباتات کی رو سے ٹماٹر پھل ہے آج کے دور مین سب جانتے ہیں کہ ہر انسان کو روزانہ حیاتین کی تھوڑی بہت مقدار ضرور لینی چاہیے حیاتین ’’الف‘‘حیاتین ’’ب‘‘ اور حیاتین’’ج‘‘ انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے ہمیں جسم کی طاقت اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ان حیاتین کو اپنی غذا میں ضرور شامل کرنا چاہیے

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسانی صحت کے لیے نہایت ضروری قرار پانے والے یہ تینوں حیاتین ٹماٹر میں موجود ہیں ٹماٹر کو کھانے سے بھوک لگتی ہے اور کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے نیز ٹماٹر کا رس کئی بیماریوں کے لیے مفید ہے اس سے خون کی کمی ، چہرے اور آنکھون کی زردی اور موٹاپے جیسے امراض دور ہو جاتے ہیں جدید تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ ٹماٹر میں کینسر کو روکنے کی قدرتی صلاحیت موجود ہے اس میں حیاتین ’’ای ‘‘ اور ’’سی‘‘ موجود ہیں۔  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160