انسٹرومنٹس کی اقسام

Posted on at


الیکٹریکل میرنگ انسٹرومنٹس ﴿برقی پیماءشی آلات﴾ کسی الیکٹریکل سرکٹ کرنٹ وولٹیج۔پاور۔انرجی یا فریکوءنسی وغیرہ کو ظاہر کیا جاتا ہے۔اور استعمال کیا جاتا ہے۔نیز رزسٹنس اندکٹنس اور کپیسٹنس وغیرہ کی پیماءش کرنے کے لے بھی ظاہر کیا جاتا ہے۔ان آلات کو الیکٹریکل اور الیکٹرونکس میں یکساں استعمال کیا جاتا ہے



الیکٹریکل انسٹرومنٹس کو بنیادی طور پر دواقسام میں تقسیم کیا گیا ہے


مطلق انسٹرومنٹس


ثانوی انسٹرومنٹس


مطلق انسٹرو منٹس،،،،،،،،،ایسے آلات جو پیماءش کی جانے والی مقدار کو اپنے مستقل اور اس کے زاویاءی گھماؤسے ظاہر کرتے ہیں مطلق انسٹرومنٹس کہلاتے ہیں



اس قسم کےکے انسٹرومنٹس میں پہلے سے کیلبریشن کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی یا ان کے ساتھ کیلبریٹ کی گی سکیل موجود نہیں ہوتی﴿ کسی پیماءشی آلے کے پیمانہ یاسکیل کی تقسیم اور اس کے اوپر ہندسے کندہ کرنے کے طریقے کو کیلبریشن کہلاتاہے﴾اس قسم کے انسٹرومنٹ کی ایک قسم ٹیجینٹ گیلوانومیٹر ہے جو الیکٹریکل کرنٹ کی پیماءش کے طور پر کام کرتی ہے۔یہ میٹر اپنے اندر سے گزرنے والی کرنٹ سے پیدا شدہ زاویای گھماؤ مے مماس میٹر میں استعمال کی گی واءر کے نصف قطر اور اس تار کے چکروں کی تعداد اور ارتھ کی فلیڈ کے افقی جز کے لحاظ سے کرنٹ کی ویلیو ظاہر کرتا ہے اس قسم کے انسٹرومنٹس سے پیماشٴ حاصل کرنا



 


چونکہ مشکل ہے اور اس مقصد کے لے ذیادہ وقت کرنا پڑتا ہے اس لے ان کا استعمال عام نہیں ہے نیز اس قسم کے آلات کو دوسرے انسٹرومنٹس کی کیلبریشن کے لے بھی سٹنڈرڈ کے طور پر استعما ل نہیں کیا جاتا ہے ایسے آلات کو زیادہ تر سٹنڈرڈ لیباٹریز اور انسٹی ٹیوشنز وغیرہ میں استعما ل کیا جاتا ہے



ثانوی یا سکینڈری انسٹرومنٹس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسے انسٹرومنٹس جو پیماءش کی جانے والی الیکٹریکل کوانٹٹی کی ویلیو ﴿یا برقی مقدار ﴾کو ایک مخصوص زاویای گھماؤ یا ڈفلیکشن کے ذریعے براہ راست ظاہر کرتے ہیں ثانوی انسٹرمنٹس کہلاتے ہیں۔یا ایسےانسٹرومنٹس جن میں پیماءش کی جانے والی الیکٹریکل کوانٹٹی کی ویلیو انسٹرومنٹس کی ڈفلیکشن کے ذریعے معلوم کی جاتی ہے ایسے آلات کو سیکنڈری انسٹرومنٹس کہتے ہیں




About the author

160